Motorola Moto G8 Power Lite announced: Helio P35, triple cameras, and 5,000 mAh battery

موٹرولا نے 5000 ایم اے ایچ بیٹری اور ٹرپل کیمرہ کے ساتھ موٹو جی 8 پاور لائٹ کا اعلان کر دیا

موٹرولا نے فروری میں موٹو جی 8 پاور سمارٹ فون پیش کیا تھا۔ اب کمپنی نے موٹو جی 8 پاور لائٹ سمارٹ فون پیش کیا ہے۔
موٹو جی 8 پاور لائٹ  میں 6.5 انچ میکس وژن آئی پی ایس ڈسپلے ہے، جس کا ایسپکٹ ریشو 20:9 ہے۔ ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے اس ڈسپلے کی نوچ  میں 8 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔
اس فون کی بیک پر فنگرپرنٹ ریڈر کے ساتھ ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ اس کیمرہ سیٹ اپ میں 16 میگا پکسل کا مین کیمرہ، 2 میگا پکسل  میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔

موٹو جی 8 پاور لائٹ میں ہیلیو پی 35 ایس او ایس، 4 جی بی ریم اور 64  جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ انٹرنل سٹوریج کو مائیکرو ایس کارڈ سے 256 جی بی تک بڑھایا جا  سکتا ہے۔اس فون میں تھوڑا پرانا اینڈروئیڈ 9 پائی او ایس انسٹال ہے۔
اس فون کا سب سے اہم فیچر اس کی 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے لیکن بدقسمتی سے اسے 10W مائیکرو یوایس بی پورٹ سے ہی  چارج کیا جا سکتا ہے۔اس فون کی قیمت 169 یورو یا 185 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ اسے پہلے جرمنی اور میکسیکو میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ آنے والے ہفتوں میں اسے  لاطینی امریکا، یورپ ، ایشیا اور آسٹریلیا میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 4 اپریل 2020

Share On Whatsapp