Facebook debuts standalone Messenger app on Mac and PC

فیس بک نے میک اور پی سی کے لیے الگ ڈیسک ٹاپ میسنجر ایپ لانچ کر دی

فیس بک نے  ڈیسک ٹاپ کے لیے  اپنی میسنجر ایپ جاری کر دی ہے۔اب آپ  میک او ایس اور ونڈوز میں میسنجر انسٹال کر کے مفت میں لامحدود ویڈیو کالز کر سکتے ہیں۔میسنجر کی یہ ڈیسک ٹاپ ایپ  ڈارک موڈ اور جفس تصاویر  کو سپورٹ کرتی ہے اور موبائل کی طرح ہی نوٹیفیکیشن حاصل کرنے کی سہولت دیتی ہے۔
پچھلے مہینے فیس بک نے بتایا تھا کہ انہوں نے   صارفین کی طرف سے ڈیسک  ٹاپ براؤزر میں آڈیو اور ویڈیو کالز میں 100 فیصد سے بھی زیادہ اضافہ دیکھا ہے۔
ڈیسک ٹاپ ایپ اب  صارفین کے لیے آڈیو اور ویڈیو کال کرنا مزید آسان بنا دے گی اور صارفین کو  براوزر ٹیبز کے جھنجھٹ سے نجات مل جائے گی۔
فیس بک  میسجنر کے ڈویلپر مختلف حکومتوں کے ساتھ مل کر بھی کام کر رہے ہیں تاکہ کورونا وائرس کے حوالے سے قابل بھروسہ معلومات ہی پھیلائی جا سکیں۔
ونڈوز صارفین ڈیسک ٹاپ میسنجر کو مائیکرو سافٹ سٹور (یہاں کلک کریں) اور میک صارفین اسے میک ایپ سٹور (یہاں کلک کریں) سے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 2 اپریل 2020

Share On Whatsapp