Google invests $6.5 million to fight coronavirus-related misinformation

کورونا وائرس سے متعلقہ گمراہ کن خبروں کو روکنے کے لیے گوگل 6.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

جب معاملہ  کووڈ-19 جیسی بیماری کا ہو تو  لوگوں کے لیے درست اور قابل بھروسہ معلومات زندگی اور موت کا مسئلہ بن جاتی ہیں۔ اس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے گوگل  کا کہنا ہے کہ وہ  کورونا وائرس اور اس سے متعلقہ بیماریوں کے بارے پھیلی گمراہ کن خبروں کو روکنے کے لیے 6.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔اس کے لیے گوگل مختلف اداروں کو فنڈز فراہم کرے گا۔ اس اقدام کا فوری مقصد تو کورونا وائرس سے متعلق گمراہ کن خبروں کو روکنا ہے۔
گوگل اس مسئلے کو کئی طرح سے دیکھ رہا ہے اور ا س کے لیے کئی  اداروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ گوگل کا گوگل نیوز اینی شیٹیو فرسٹ ڈرافٹ نامی ادارے کو سپورٹ کرے گا ۔ یہ ادارہ عالمی وبا کے دوران ساری دنیا کے صحافیوں کو آن لائن ریسورسز فراہم کر رہا ہے۔یہ ادارہ لوگوں کی تربیت اور اس بحران کی سیمولیشن کا  کام بھی کر رہا ہے۔
گوگل کے اس فنڈ سے غیر تجارتی اداروں Full Fact  اور Maldita.es کو بھی سرمایہ فراہم کیا جائے گا۔
گوگل کا کہنا ہے کہ یہ ادارے اپنی توجہ یورپی ممالک، جیسے اٹلی، سپین، جرمنی، فرانس اور برطانیہ، پر مرکوز رکھیں گے۔  ان ممالک میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ ماہرین ان ممالک میں گمراہ کن خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوشش کریں گے۔ دوسری جگہوں پر گوگل Meedan کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ یہ ایک صحافتی غیر تجارتی ادارہ ہے۔ پبلک ہیلتھ کے ماہرین ایک ڈیٹا بیس بھی بنائیں گے جو صحافیوں کی معاونت کرے گا۔
گوگل نے گوگل نیوز پر ایک مخصوص صفحے پر کووڈ-19 کی معلومات کی تصدیق کے تجربات بھی شروع کررہا ہے۔
گوگل کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک بھی گمراہ کن خبروں کےپھیلاؤ کو روکنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ برطانوی حکومت نے اس کے لیے 5 لاکھ پاؤنڈ مختص کیے ہیں، جس کا کچھ حصہ سوشل میڈیا کی مشہور شخصیات کو بھی ملے گا۔
دوسری کمپنیاں بھی کورونا وائرس سے نپٹنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ سونی نے 100 ملین ڈالر کا ایک فنڈ قائم کیا ہے۔ اس رقم سے ڈاکٹروں اور طبی عملے کے لیے حفاظتی سامان خریدا جائے گا ۔ اس سے گھروں سے پڑھنے والے طلباء کی معاونت بھی کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 2 اپریل 2020

Share On Whatsapp