Apple iPhone 9 could be made official on April 15, new rumor says

ایپل 15 اپریل کو آئی فون 9 کو باضابطہ طور پر لانچ کر سکتا ہے

ایپل کاآنے والا آئی فون 9 ، 2016 میں متعارف کرائے گئے آئی فون ایس ای کا جانشین ہے۔پچھلے ہفتے خبریں آئی تھیں کہ اس فون کی لانچنگ کی تقریب کو کووڈ-19 کی وبا کی وجہ   غیر معینہ مدت کے لیے موخر کر دیا گیا ہے۔اب لگتا ہے کہ ایپل نے ارادہ بدل دیا ہے۔ ایک نئی رپورٹ کے مطابق  کمپنی نے ایک  میٹنگ میں  نئے فون کی لانچنگ کو ڈسکس کیا ہے اور طے کیا ہے کہ اسے 15 اپریل کو لانچ کیا جائے گا۔اس کے بعد یہ فون 22 اپریل کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ ایپل اس فون کو آن لائن لانچ کرے گا یا صرف پریس ریلیز جاری کرے گا۔
مبینہ طور پر آئی فون 9 کی قیمت 349 ڈالر یا 399 ڈالر سے شروع ہوگی۔ ڈیزائن کے معاملے میں یہ فون پچھلے سمارٹ فونز سے کافی مختلف ہوگا۔ اس فون کی  کپیسٹیو ٹچ آئی ڈی سنسر    سامنے ڈسپلے کے نیچے ہوگی۔
ایپل آئی فون 9 کی لانچنگ کے بعد ہو سکتا ہے دوسری بڑی کمپنیاں بھی اپنے نئے فون پیش کرنا شروع کردیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 1 اپریل 2020

Share On Whatsapp