Sony will merge its phone, camera and home entertainment businesses

سونی اپنے فون، کیمرا اور ہوم انٹرٹینمنٹ کے کاروبار کو ضم کر رہا ہے

سونی اپنے  تین الیکٹرونکس ڈویژنز ، سونی موبائل کمیونی کیشن، امیجنگ پروڈکٹس اینڈ سلوشنز اور ہوم انٹرٹینمنٹ  اینڈ ساؤنڈ، کی تنظیم نوکر رہا ہے۔سونی 1 اپریل سے  ان ڈویژنز کو سونی الیکٹرونکس کارپوریشن میں ضم کر دے گا۔اس کا مطلب ہے کہ  سونی کے کنزیومر کیمرے، فون بزنس ، ٹی وی اور ہوم آڈیو ہارڈ وئیر سب  کو ایک ہی کمپنی کنٹرول کرے گی۔اس تبدیلی کا مقصد مختلف لیکن ایک سی مصنوعات کو  بہتر طریقے سے مربوط کرنا اور کمپنی کا زیادہ فعال بنانا ہے۔

اس کے علاوہ ان تینوں ڈویژنز کی  عالمی فروخت، مارکیٹنگ، مینوفیکچرنگ، لاجسٹک، پروکیورمنٹ اور انجینئرنگ  ایک ہی جگہ ہوگی، جس سے  یہ ڈیپارٹمنٹ  بہتر کام کرتے ہوئے کمپنی کے لیے زیادہ منافع کمائیں گے۔
سونی انٹرایکٹیو انٹرٹینمنٹ ، جو پلے سٹیشن کنسولز اور اس کے لیے گیمز ڈویلپ کرتی ہے،  بدستور آزاد کمپنی کے طور پر کام کرتی رہے گی۔کمپنی کا امیجنگ سنسر ڈویژن  اور اس کا پروفیشنل آلات بنانے کا ڈویژن ، جو سٹوڈیوز کے لیے کیمرے اور براڈ کاسٹنگ کے آلات بناتا ہے وہ بھی بدستور الگ کام کرے گا۔ سونی کے میوزک اور فلم،میڈیکل اور فنانشل ڈویژنز کی تنظیم نو بھی نہیں کی جا رہی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 27 مارچ 2020

Share On Whatsapp