YouTube will default to standard definition video worldwide for a month

اگلے ایک ماہ کے لیے یوٹیوب پر ڈیفالٹ ویڈیو کوالٹی ایس ڈی ہوگی

پچھلے ہفتے گوگل  نے اعلان کیا تھا کہ وہ یورپی یونین  میں  تمام ویڈیوز کی  ڈیفالٹ کوالٹی ایس ڈی ( سٹینڈرڈ ٖیفی نیشن) یعنی 480p کر دے گا۔ بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یورپی یونین کا نیٹ ورک بھی ایک وقت میں تمام لوگوں کے گھروں میں ہونے اور ایچ ڈی ویڈیو سٹریمنگ  سے محظوظ ہونے کا  متحمل نہیں ہو سکتا۔
کووڈ-19 کی عالمی وباکے موقع پر اب  یوٹیوب ساری دنیا میں ہی اپنی ویڈیوز کی کوالٹی کو480p کر رہا ہے۔چند دنوں میں تمام دنیا کے یوٹیوب صارفین ایک ماہ کے لیے ویڈیوز  ڈیفالٹ ایس ڈی کوالٹی میں  دیکھ سکیں گے۔
تاہم ایک ماہ بعد اس دورانیے میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔اس لیے جب آپ کوئی یوٹیوب ویڈیو چلائیں گے تو یہ ایس ڈی یعنی 480p ریزولوشن میں چلے گی لیکن صارفین چاہیں تو خود سے ریزولوشن کو بڑھا سکیں گے۔ہائی ریزولوشن میں ویڈیوز دیکھنے کے لیے صارفین کو ہر ویڈیو کو دیکھتے ہوئے ہر بار ہی ریزولوشن بڑھانی پڑے گی۔گوگل کا خیال ہے کہ لوگ بار بار ریزولوشن بدلنے  کے چکر میں نہیں پڑیں گے اور اس طرح سے آئی ایس پیز سے بھی کچھ دباؤ کم ہوگا۔
اس وقت دنیا کے اربوں انسان اپنے گھروں میں محصور ہیں۔ سب ہی انٹرنیٹ کی سروسز  استعمال کر رہے ہیں اس کے باوجود کسی ایک جگہ سے بھی انٹرنیٹ بند ہونے کی خبر نہیں آئی۔ ایسے میں گوگل کے  ڈیفالٹ ریزولوشن کم کرنے کے اقدامات غیر ضروری معلوم ہوتے ہیں ۔لگتا ہے کہ گوگل اور دوسری کمپنیاں احتیاطاً اس طرح کے اقدامات کر رہی ہیں تاکہ  انٹرنیٹ بندہونے کی نوبت ہی نہ آ سکے۔

تاریخ اشاعت : منگل 24 مارچ 2020

Share On Whatsapp