Huawei launches AppSearch app for users running HMS-powered devices

ہواوے نے ایچ ایم ایس ڈیوائسز کے لیے ایپ سرچ ایپ لانچ کر دی

چینی کمپنیاں چین میں جو سمارٹ فون پیش کرتی ہیں وہ گوگل موبائل سروسز کے بغیر ہوتے ہیں۔ ہواوے اب ان سروسز کے بغیر سمارٹ فونز کو چین سے باہر بھی فروخت کر رہاہے ۔ ہواوے اپنے ایپ گیلری کے پورٹ فولیو کو تیزی سے بڑھا رہا ہے لیکن پھر بھی بہت سی مقبول  ایپلی کیشنز ایپ گیلری میں دستیاب نہیں۔اسی وجہ سے چین سے باہر ہواوے کی نئی ڈیوائسز خریدنے والے  ایپس  انسٹال کرنے کے لیے متبادل طریقہ کار اختیار کرتے ہیں۔

اب اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہواوے نے ایپ سرچ (AppSearch) کو متعارف کرایا ہے۔ یہ نئی ایپ ہواوے کی جرمن ویب سائٹ پر پیش کی گئی ہے اور ابھی تک تجرباتی مراحل میں ہے۔
ایپ سرچ سے ہواوے موبائل سروسز پر چلنے والے سمارٹ فونز  صارفین تھرڈ پارٹی سٹور کو انسٹال کیے بغیر ہی سمارٹ فون میں ایپس انسٹال کر  سکیں گے۔صارفین پہلے وٹس ایپ اور فیس بک کو بھی انسٹال کرنے کے لیے تھرڈ پارٹی سٹور کا سہارا لیتے تھے۔

ایپ سرچ صارفین کی رہنمائی متبادل ایپ سٹور کی طرف کرے گی، جہاں سے صارفین بار بار ایپ کو سرچ کیے بغیر ہی انسٹال کر سکیں گے۔مختصر الفاظ میں ایپ سرچ جو بھی ایپس پیش کرے گا وہ تھرڈ پارٹی سٹور پر ہی ہونگی لیکن اب صارفین کو خود سے بہت سے سٹور پر ایپ  کی تلاش نہیں کرنا پڑے گی۔اس وقت ایپ سرچ APKMirror، APKMonk، APKPure، Huawei AppGallery اور Amazon App Store  سے نتائج ظاہر کرتا ہے۔
ایپ سرچ ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 20 مارچ 2020

Share On Whatsapp