Google I/O 2020 is fully canceled, won't even take place online

گوگل آئی او منسوخ ہوگئی اب آن لائن بھی منعقد نہیں ہوگی

کچھ ہفتوں پہلے گوگل نے  اپنی سالانہ ڈویلپر کانفرنس ، آئی / او، منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یہ کانفرنس   مئی میں کیلیفورنیا میں ہونی تھی۔ اسے  کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر منسوخ کیا گیا تھا۔ گوگل اس تقریب کے منسوخ کرنے کےباوجود اسے  آن لائن منعقد کرنا چاہتا تھا۔
اب گوگل نے اعلان کیا ہے کہ  انہوں نے  تقریب کا آن لائن ورژن منسوخ کر دیا ہے۔یعنی گوگل آئی / او 2020 کا انعقاد اب کسی بھی طرح نہیں ہو رہا۔
گوگل کا کہنا ہے کہ وہ ڈویلپر بلاگز اور کمیونٹی فورمز پر اینڈروئیڈ اور دوسری اپ ڈیٹ پیش کرتے رہیں گے۔
گزشتہ دو ہفتوں  میں حکومت نے کووڈ-19 عالمی وبا کی وجہ سے سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے بہت سے اقدامات کیے  ہیں۔ ایسے اقدامات کی نظیر ماضی میں نہیں ملتی۔ کیلیفورنیا کے بے ایریا میں بھی حکومت نے  ایک عارضی پناہ گاہ قائم کی ہے۔ اپنے عملے اور مقامی کمیونٹی  کی کی صحت کے خدشات کے پیش نظر گوگل نے آئی / او کانفرنس کو بھی  بالکل ختم کر دیا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 20 مارچ 2020

Share On Whatsapp