Samsung Galaxy A11 quietly announced with entry-level specs, punch-hole display

سام سنگ نے خاموشی سے گلیکسی اے 11 کا اعلان کر دیا

سام سنگ نے  اپنی باضابطہ پریس ویب سائٹ پر ایک نئے فون، گلیکسی اے 11 (Galaxy A11)  کا اندراج کیا ہے۔  ویب سائٹ پر  کمپنی نے اس فون کے بارے میں مکمل تفصیل جاری نہیں کی ہے۔ دستیاب معلومات کے مطابق یہ ایک انٹری لیول فون ہے۔ اس   فون میں 6.4 انچ 720x1560 LCD  ٹچ سکرین ہے۔فون کے ڈسپلے میں اوپر بائیں جانب ایک پنچ ہول ہے، جس میں فون کا f/2.0 اپرچر کے ساتھ 8 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔فون کی بیک پر f/1.8 اپرچر کے ساتھ 13 میگا پکسل  کا مین  کیمرہ، f/2.2 اپرچر کے ساتھ 8 میگا پکسل کا الٹراوائیڈ کیمرہ اور f/2.4 اپرچر کے ساتھ 2 میگا پکسل کا ڈیپتھ سنسر ہے۔
فنگرپرنٹ سکینر کو بھی اس فون کی بیک پر ہی نصب کیا گیا ہے۔
سام سنگ گلیکسی اے 11 کی پیمائش  161.4 x 76.3 x 8ایم ایم ا ور وزن 177 گرام ہے۔ اس فون میں 1.8 گیگا ہرٹز آکٹا کور پروسیسر کے ساتھ 2 جی بی / 3 جی بی ریم اور 32 جی بی  انٹرنل سٹوریج ہے، جسے مائیکروایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔اس فون کی 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری کو 15W وائرڈ چارجر سے چارج کیا جا سکتا ہے۔یہ فون سیاہ، سفید، نیلے اور سرخ رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔
ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ یہ فون سٹورز میں کب آئے گا اور یہ کن ممالک میں فروخت کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 مارچ 2020

Share On Whatsapp