Google tells North American employees to work from home

شمالی امریکا میں گوگل کے ملازمین اب گھروں پر کام کریں گے

امریکا بھر میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آتے جا رہے ہیں۔ ایسے میں گوگل  اور دوسری کئی کمپنیوں نے  آگے بڑھ کر اپنے ملازمین کی صحت کے حوالے سے قابل تعریف کام کیے ہیں۔گوگل نے اپنے شمالی امریکا کے ملازمین کو کہا ہے کہ  وہ اگر چاہیں تو اپنے گھروں  میں رہ کر کام کریں۔ گوگل نے تجویز دی ہے کہ اُن کے شمالی امریکا کے ملازمین چاہیں تو 10 اپریل تک اپنے گھروںمیں بیٹھ کر کام کر سکتے ہیں۔ امریکا میں کئی کمپنیوں نے اسی طرح کےاقدامات کیے ہیں۔
کورونا وائرس کے باعث بہت سی تقریبات بھی منسوخ ہو چکی ہیں۔
گوگل نےاسی دوران میڈیکل فیس ماسک کے اشتہارات پر بھی پابندی لگا دی ہے۔گوگل اپنے اُن ملازمین کو ، جن میں کورونا کی ابتدائی علامات ظاہر ہونگی،  بیماری کی چھٹیاں بھی دے   گا تاکہ وہ بے فکر ہو کر قرنطینہ میں وقت گزار سکیں۔ بیمار ملازمین کی مدد کے لیے گوگل نے ایک فنڈ بھی قائم کیا ہے۔
اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ38 ہزار 6 سو 11 ہے۔ کورونا وائرس سے 5 ہزار 83 افراد وفات پا چکے ہیں۔ امریکا  میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1832 اور وفات پانے والوں کی تعداد 41 ہو چکی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 13 مارچ 2020

Share On Whatsapp