Washington state approves stronger facial recognition regulations

واشنگٹن سٹیٹ نے چہرہ شناختی کے ٹھوس قوانین متعارف کرا دئیے

واشنگٹن کے حکام نے ریاست میں چہرہ شناسی کے حوالے سے ٹھوس قوانین متعارف کرائے ہیں۔ ریاست کے ایوان نمائندگان  اور سینٹ نے   چہرہ شناسی کے حوالے سے حتمی قانون سازی کر لی ہے۔عام طور پر واشنگٹن وہ پہلی ریاست ہوتی ہے جو ٹیکنالوجی کے حوالے سے سب سے پہلے قانون سازی کرتی ہے۔نیٹ نیوٹریلیٹی  کےحوالے سے بھی قانون سازی سب سے پہلے واشنگٹن میں ہی ہوئی تھی۔ 
چہرہ شناسی کے قانون کے حوالے سے ایوان اور سینٹ، سینٹ  بل 6280 کی  زبان سے متفق نہیں تھے۔
اب ددنوں ہی ترمیم شدہ  بل پر متفق ہو گئے ہیں۔ قانون سازوں کا کہنا ہے کہ یہ ملک میں چہرہ شناسی کے حوالے سے اب تک کا پہلا اور جامع ترین قانون ہے۔
اس بل کے تحت چہرہ شناسی کی ٹیکنالوجیز کو درستی  کے لیے ٹسٹ کیا جانا  ہے کیونکہ اس سے پہلے یہ ٹیکنالوجی خواتین اور لوگوں کے رنگوں  کے لحاظ سے تعصب ظاہر کر چکی ہے۔اس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو  اس ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے عدالت سے وارنٹ لینا ہوگا۔ واشنگٹن سٹیٹ نے ایک ٹاسک فورس بھی بنائی ہے جو دیکھے گی کہ  پبلک ایجنسیاں  چہرہ شناسی کی ٹیکنالوجی کو کس طرح استعمال کر رہی ہیں۔
ایوان اورسینٹ سے پاس ہونے کے بعد اس بل پر بس گورنر کے دستخط ہونا باقی ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 13 مارچ 2020

Share On Whatsapp