TSMC ready to start production of 5nm chips

ٹی ایس ایم سی 5 این ایم چپ کی بڑے پیمانے پر پروڈکشن شروع کرنے کےلیےتیار ہے

تائیوان سیمی  کنڈکٹر مینوفیکچرنگ  کمپنی  یعنی ٹی ایس ایم سی نئی 5 نینو میٹر  بیسڈ چپس کی  بڑے پیمانے پر تیاری کے لیے تیار ہے۔ذرائع کاکہنا ہے  نئی چپ کی تیاری اپریل میں شروع ہوگی۔ ٹی ایس ایم سی کا بھی ارادہ تھا کہ اس کی پروڈکشن سال کی پہلی ششماہی میں ہو۔
کمپنی 5 این ایم مینوفیکچرنگ پروسس  پر کئی  سالوں سے کام کر رہی تھی۔ اس چپ  کی تیاری میں یو ایل وی یا الٹرا وائلٹ لیتھوگرافی پراسس ٹیکنالوجی کو  استعمال کیا جائے گا۔
اس سے پہلے 7 این ایم پلس  پراسس میں اسے استعمال کیا گیا ہے، جو تازہ ترین فلیگ شپ ایس او سی میں استعمال کیا جاتا ہے۔
ہم سب ہی  چھوٹی نوڈز کے فوائد جانتے ہیں۔ اس سے ٹرانسسٹر کی کثافت میں اضافہ اور بجلی کے استعمال میں  کمی ہوتی ہے۔اسے اب پی سی ہارڈ وئیر اور موبائل ڈیوائسز میں استعمال کیا جارہا ہے۔ ٹی ایس ایم سی کا کہنا ہے ان کے فیبریکشن پلانٹ کی گنجائش پہلے ہی  پوری ہے اور اب وہ مزید آرڈر نہیں لیں گے۔تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ نئی پروڈکشن لائن کا کمپنی کی آمدن میں حصہ 10 فیصد ہوگا۔ جہاں تک 7 این ایم نوڈز کا سوال ہے تو ٹی ایس ایم سی اسے بددستور بہتر بناتی رہے گی۔جلد ہی 7 این ایم چپ مڈ رینج صارفین کے لیے بھی دستیاب ہونگی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 مارچ 2020

Share On Whatsapp