Google Play Dark Mode now available to everyone

گوگل نے پلے سٹور ڈارک موڈ سب کے لیے جاری کر دیا

اینڈروئیڈ 10 میں تو  صارفین کئی مہینوں سے ڈارک موڈ  استعمال کر رہے ہیں لیکن اب گوگل نے اسے تقریباً تمام اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے لیے جاری کر دیا ہے۔ گوگل پلے اکاؤنٹ کی تازہ ترین ٹوئٹر پوسٹ کے مطابق  گوگل پلے ڈارک موڈ تمام اینڈروئیڈ ڈیوائسز کے لیے جاری کر دیا گیا ہے۔
گوگل پلے میں ڈارک موڈ فعال کرنے کے لیے صارفین کو سیٹنگ میں تھیم کے نئے سیکشن میں جانا ہوگا، جہاں  صارفین لائٹ اور ڈارک  تھیم  آپشن سے تھیم کو تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس آپشن سے اینڈروئیڈ 10 صارفین فون کو زبردستی لائٹ موڈ پر منتقل کر سکتے ہیں، چاہے اُن کے فون کے سسٹم کی سیٹنگ میں ڈیفالٹ موڈ منتخب کیا ہوا ہو۔
[short][show_embed_tweet 9884][/short]

تاریخ اشاعت : جمعرات 12 مارچ 2020

Share On Whatsapp