This 5-hour long video tour of the Hermitage was recorded on an iPhone 11 Pro in one continuous shot

آئی فون 11 پرو نے ایک چارج اور ایک شوٹ میں ہرمیٹیج میوزیم کا 5 گھنٹےکا ویڈیو ٹور مکمل کر لیا

آج کل کورونا وائرس کی وجہ سےدنیا کا سفر آسان نہیں۔ تمام ممالک ہر روز ہی نت نئی سفری پابندیاں عائد کر رہے ہیں۔ایسے میں ایپل نے صارفین کے لیے سینٹ پیٹرزبرگ، روس کے ہرمیٹیج میوزیم  کا ویڈیو ٹور مکمل کیا ہے۔
اس ویڈیو ٹور کی دلچسپ بات یہ ہے کہ  اسے آئی فون 11 پرو سے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایپل نے 5 گھنٹے کا یہ 4Kویڈیو ٹور ایک ہی شوٹ میں مکمل کیا ہے۔ ایپل نے فون کی بیٹری ایک بار چارج کرنے کے بعد یہ ویڈیو  ٹور شروع کیا  اور 5 گھنٹے بعد یہ ویڈیو مکمل ہوئی تو  فون کی بیٹری 19 فیصد باقی تھی۔
اس ٹور کے دوران آئی فون 11 پرو سے  میوزیم کی 45 گیلریوں اور 588 شاہکار اشیا کی ویڈیو بنائی گئی ۔ویڈیو میں  میوزیم میں ہونے والے دو  فن کے مظاہرے بھی ریکارڈ کیے گئے۔اس ویڈیو ٹور کی ویڈیو آپ بھی دیکھیں۔
اس ویڈیو ٹور کی مکمل ویڈیو
[short][show_tech_video 420][/short]
اگر آپ ویڈیو دیکھنے کے لیے 5 گھنٹے نہیں نکال سکتے تو ذیل میں  تقریباً ڈیڑھ منٹ کی جھلکیاں بھی ہیں۔
[short][show_tech_video 421][/short]

تاریخ اشاعت : منگل 10 مارچ 2020

Share On Whatsapp