کورونا وائرس کے بارے میں آگاہی کے لیے فیس بک عالمی ادارہ صحت کے اشتہارات مفت چلا رہا ہے
ایک سٹیٹس اپ ڈیٹ میں فیس بک کے چیف مارک زکر برگ نے کہا ہے کہ وہ صارفین کی اپنے علاقے میں کورونا وائرس سے متعلق درست خبروں تک رسائی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
اب صارفین جب بھی فیس بک کی سرچ بار میں coronavirus لکھ کر سرچ کریں گے، فیس بک انہیں سب سے اوپر عالمی ادارہ صحت کی ویب سائٹ یا صحت کے مقامی حکام کی ویب سائٹ دکھاتا ہے۔ جہاں سے صارفین کورونا وائرس کے بارے میں تازہ ترین معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔فیس بک نے عالمی ادارہ صحت کے کورونا وائرس سے بچاؤ کی معلومات پھیلانے سے مفت اشتہارات بھی چلائے ہیں۔
فیس بک کورونا وائرس کے بارے میں گمراہ کن خبروں اور افواہوں کے پھیلاؤ کو بھی روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔فیس بک اپنے پلیٹ فارم سے کورونا وائرس سے متعلق تمام گمراہ کن خبروں اور افواہوں کو ڈیلیٹ بھی کر رہا ہے۔مارک زکر برگ نے بتایا کہ ماہرین فیس بک کا وائرس سے پھیلاؤ سے متعلق جمع کیا ہوا ڈیٹا بھی استعمال کر رہے ہیں۔
مارک زکر برگ کا چان زکربرگ اینی شیٹیو، بل گیٹس کی گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ بھی کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کمبوڈیا کے ماہرین کو وائرس کے مکمل جینوم کا نقشہ بنانے کے لیے وسائل فراہم کیے ہیں۔ان کوششوں سے کورونا کے متاثرہ مریضوں کی شناخت میں کافی آسانی ہوگئی ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 4 مارچ 2020