SETI@Home ends its crowdsourced search for alien life after 21 years

خلائی مخلوق کی تلاش کے کراؤڈ سورس پروگرام سیٹی ایٹ ہوم کو 21 سال بعد بند کر دیا

خلائی مخلوق کی تلاش کے کراؤڈ سورس پروگرام Search for Extra-Terrestrial Intelligence  یا SETI@Home کو 21 سال بعد بند کر دیا گیا ہے۔اس پروگرام کے تحت لوگ اپنے کمپیوٹر کے ریسورس  عطیہ کرتےہیں، جس سے صارفین کے فارغ اوقات میں اُن کے کمپیوٹر کے پراسیسر  سیٹی ایٹ ہوم کا ڈیٹا پراسس کرتے  ہیں۔ یوسی بیکرلے نے اعلان کیا ہے کہ یہ پروگرام 31 مارچ کو بند ہو جائے گا۔
یو سی بیکرلے نے 17 مئی 1999 کو سیٹی ایٹ  ہوم کا پروگرام دنیا کے سامنے پیش کیا ۔
یہ پروگرام یونیورسٹی کا ڈسٹری بیوٹڈ کمپیوٹنگ پلیٹ فارم BIONC استعمال کرتا تھا۔ جب بھی صارفین اپنے کمپیوٹر سے اٹھتے  یہ پروگرام کمپیوٹر کی کمپیوٹیشن پاور کو استعمال کرنا شروع کرتا اور ڈیٹا  یو سی بیکرلے کو بھیجتا رہتا۔اس طریقے سے یو سی بیکرلے نے انٹرنیٹ سے جڑا  عظیم سپر کمپیوٹر تیار کر لیا۔
اپنے ایک بیان میں  پروجیکٹ کے سربراہان نے کہا ہے کہ اس پروگرام کے تحت  پہلے ہی بہت زیادہ معلومات پراسس کی جا چکی ہیں۔
ان معلومات کی چھانٹی کرکے ان سے نتائج حاصل کرنے ہیں۔
سیٹی ایٹ ہوم   تو بند ہو رہا ہے لیکن  یو سی بیکرلے کے دوسرے پروگرام  جو BIONC استعمال کرتے ہیں، وہ ابھی بھی آپ کے سسٹم کی کمپیوٹنگ پاور استعمال کرتے رہیں گے۔اگر آپ کسی دوسری اچھی مہم کے لیے اپنی کمپیوٹر کی  کمپیوٹیشن پاور عطیہ کرنا چاہتے ہیں  تو فولڈنگ ایٹ ہوم (Folding@Home) کی مہم بہترین ہے، جس میں  کمپیوٹنگ پاور کو بیماریوں کی ریسرچ کے لیے استعمال کیا جاتاہے۔ حال ہی میں اسے کورونا وائرس کا علاج دریافت کرنے کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 4 مارچ 2020

Share On Whatsapp