CoronaCoin, a Cryptocurrency That Goes Up in Value the Worst the Covid-19 Epidemic Gets

کورونا کوائن۔ ایسی کرپٹو کرنسی جو وبا کے بدترین ہونے کی صورت میں مہنگی ہوتی جائے گی

ڈویلپرز کے ایک  گروپ نے ایک متنازعہ کرپٹو کرنسی بنائی ہے جو Covid-19 وائرس کے پھیلاؤ کو ٹریک کرتی ہے اور متاثرین  اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے پر مہنگی ہوتی جاتی ہے۔
کورونا کوائن (NCOV) ایک نیا ٹوکن ہے  جسے ایتھریم بلاک چین پر بنایا گیا ہے۔اس کرنسی کو  ایک متنازعہ  آن لائن فورم  4Chan ،جسے ہیکر گمنام رہ کر استعمال کر سکتے ہیں، کے پروگرامرز  نے  بنایا ہے۔کوروناکوائن کی اصل سپلائی  اس کی تخلیق کے وقت  زمین پر انسانوں کے کل آبادی  کے  برابر یعنی  7,604,953,650 کوائن تھی۔
لیکن ہر 48 گھنٹوں کے بعد ان میں سے کورونا وائرس کے متاثرین اور ہلاک افراد کی تعداد کے باضابطہ اعداد و شمار کے برابر  ٹوکن کم ہوجاتے  ہیں۔اس طرح جتنے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوتے ہیں، اتنے ہی زیادہ ٹوکن ختم ہوجاتے ہیں اور اس طرح باقی ماندہ ٹوکنز کی قدر بڑھ جاتی ہے۔
ٹیلی گرام پر کورونا کوائن کے ایڈمن سنی کیمپ  نے ڈیکرپٹ کو بتایا ہے "ہم نے دنیا کا پہلا بلاک چین بنایا ہے ، جس کی ٹوکن سپلائی  کا انحصار وائرس کے پھیلاؤ پر ہے۔
اس کی ٹوکن سپلائی 7.6 ارب تھی ۔ ہر 2 دن بعدعالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اس میں سے  ٹوکن کم ہو جاتے ہیں۔ایتھریم بلاک چین پر وائرس کے پھیلاؤ کی ڈاکیومنٹیشن کا فائدہ یہ ہے کہ گریٹ فائر وال کے   پیچھے بیٹھے لوگ (یعنی چینی صارفین) بھی Etherscan.io پر ٹوکن کی شماریات چیک کر کے اصل اموات کا پتا چلا سکتے ہیں۔"
کورونا کوائن کے ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ اس کوائن کو بنانے کا مقصد کورونا کے بارے میں آگاہی پھیلانا اور اس سے نپٹنے کے لیے فنڈز جمع کرنا ہے۔
اس سے حاصل ہونے والی آمدن کا ایک حصہ ریڈ کراس کے Covid-19 ریلیف فنڈ میں دیا جائے گا۔
کورونا کوائن کے مالکان کی رائے اس کے ڈویلپر سے مختلف ہے۔ اس کے مالکان مصنوعی یا حقیقی طور پر کورونا کے متاثرین کی تعداد بڑھانا چاہتے ہیں کیوںکہ اس سے اُن کا مالی مفاد وابستہ ہوگیا ہے۔ تاہم اس کے ڈویلپرز کا کہنا ہے کہ کورونا کے متاثرین کی تعداد کو مصنوعی طور پر بڑھا ہوا دکھانا ممکن نہیں۔
کورونا کوائن حاصل کرنے کے لیے صارفین کو Saturn Exchange پر MetaMask ویلٹ حاصل کرنا پڑے گا۔

تاریخ اشاعت : منگل 3 مارچ 2020

Share On Whatsapp