Oppo Reno3 Pro announced with 44MP dual selfie camera

اوپو نے 44 میگا پکسل ڈوئل سیلفی کیمرہ کے ساتھ اوپو رینو 3 پرو کا اعلان کردیا

اوپو نے  دسمبر 2019 میں چین میں رینو 3 لائن اپ کو فائیو جی اور پروورژن کے ساتھ  پیش کیا تھا۔اب کمپنی نے اس کا انٹرنیشنل نان-فائیو جی اوپو رینو3 پرو ورژن پیش کیا ہے۔اس ورژن  کے فلیٹ او ایل ای ڈی پینل میں 2 سیلفی کیمرے ہیں۔
رینو 3 پرو حال ہی میں متعارف کرائے گئے  میڈیا ٹیک ہیلیو پی 95 چپ سیٹ کے ساتھ پیش کیا گیا پہلا سمارٹ فون ہے۔ اس میں2.2 گیگا ہرٹز پر چلنے والی  دو کورٹیکس-اے75 کورز کے ساتھ اوکٹا کور سی پی یو ، 8 جی بی ریم اور 128 جی بی یا 256 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
اس فون کی سٹوریج کو مائیکروایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔
اس فون کا ڈسپلے 6.5 انچ سپر ایمولیڈ ہے، جس کی ایسپکٹ ریشو 20:9  اور ریزولوشن فل ایچ ڈی پلس ہے۔ اس میں سیکورٹی کے لیے انڈر ڈسپلے فنکر پرنٹ سکینر بھی ہے۔
اس فون کا ڈیزائن  رینو 3 پرو فائیو جی جیسا ہی ہے لیکن یہ فور جی ڈیوائس ہے۔اس کی بیک پر مین کیمرہ 64 میگا پکسل، دوگنا زوم کے ساتھ ٹیلی فوٹو کیمرہ 13 میگا پکسل،الٹراوائیڈ کیمرہ  8  میگا پکسل اورمونو کروم ڈیپتھ سنسر 2 میگا پکسل کا ہے۔

اس فون کے سیلفی کیمرے  اس کے پنچ ہول میں ہیں۔سیلفی کیمروں میں F/2.4 لینز کے پیچھے مین یونٹ 44 MP 1/2.8” سنسر اور سیکنڈری کیمرہ 2 میگا پکسل کا ڈیپتھ سنسر ہے۔
اس فون میں کمپنی نے اپنی فاسٹ چارجنگ کی تازہ ترین ٹیکنالوجی پیش کی ہے۔ اس کی 4025 ایم اے ایچ کی بیٹری VOOC Flash Charge 4.0 کو سپورٹ کرتی ہے۔ یہ فون کو 30W پر چارج کرتی ہے۔ اوپو رینو 3 پرو میں اینڈروئیڈ 10 کے ساتھ کلر او ایس 7 انسٹال ہے۔
اس کے 8 جی بی / 128 جی بی ماڈل کو 6 مارچ کو بھارت میں لانچ کیا جائے گا۔ اس کی قیمت 29990 بھارتی روپے یا 415 ڈالر یا 375 یورو ہوگی جبکہ 8 جی بی / 256 جی بی ماڈل کی لانچ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ اس کی قیمت 32990 بھارتی روپے یا 455 ڈالر یا 412 یورو ہوگی۔

تاریخ اشاعت : پیر 2 مارچ 2020

Share On Whatsapp