FCC proposes over $208 million in fines for all major US carriers over selling customer location data

لوکیشن ڈیٹ بیچنے پرایف سی سی کی تمام امریکی موبائل کیرئیرز کو 208 ملین ڈالر جرمانے کی تجویز

فروری کے شروع میں ایف سی سی نے امریکی کانگرس کو ایک خط لکھا تھا (تفصیلات اس صفحے پر)، جس میں بتایا تھا کہ ایک یا کئی امریکی موبائل کیرئیر صارفین کی لوکیشن کا ڈیٹا فروخت کر رہی ہیں۔اس بات  کی ابتدائی اطلاعات  2018 میں ملی تھیں۔  جمعے کو ایف سی سی نے بتایا کہ انہوں نے چاروں بڑے امریکی موبائل کیرئیرز پر 208 ملین ڈالر جرمانہ عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔
ایف سی سی نے 91 ملین ڈالر ٹی-موبائل کو، 57 ملین اے ٹی اینڈ ٹی کو، 48 ملین ویریزن کو اور 12 ملین سپرنٹ کو عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔
یہ جرمانہ ایف سی سی کی تحقیقات کی بنیاد پر  تجویز کیا گیا ہے۔
ایف سی سی نے صارفین کی لوکیشن کا ڈیٹا اُن کی مرضی کے بغیر فروخت کیے جانے کی اطلاعات ملنے کے بعداپنی تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔
ایف سی سی کا تجویز کردہ جرمانہ حتمی نہیں ہے۔ حتمی جرمانہ عائد کیے جانے سے پہلے موبائل کمپنیوں کو وضاحت کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 29 فروری 2020

Share On Whatsapp