This Japanese Smartphone Won’t Let You Take Inappropriate Photos

یہ جاپانی سمارٹ فون آپ کو غیر مناسب تصاویر بنانے نہیں دے گا

جاپانی کمپنی ٹون موبائل (Tone Mobile) نے Tone e20 ماڈل متعارف کرا کر ساری دنیا میں توجہ حاصل کر لی ہے۔ یہ دنیا کا پہلا سمارٹ فون ہے ،جو ایسا کام کر سکتا ہے، جو دوسرا کوئی فون  نہیں کر سکتا۔ یہ مصنوعی ذہانت کے استعمال سے صارفین کو  غیر مناسب تصاویر بنانے سے روکتا ہے۔ اس فون سے صارفین نہ تو  اپنی اور نہ ہی کسی اور کی عریاں تصاویر بنا سکتے ہیں۔یہ فون ایسے والدین کے لیے بنایا گیا ہے، جو اپنے بچوں کو فون لے کر دینا چاہتے ہیں لیکن  اُن کی سرگرمیوں سے باخبر رہ کر انہیں ہوس کے پجاریوں سے بچانا چاہتے ہیں۔
یہ فون دوسری ڈیوائس جیسے والدین کے فون سے کنکٹ ہو کر انہیں  سمارٹ فون سے غیر مناسب تصویر بنانے کے حوالے سے مطلع کر سکتا ہے۔ اس فون کا امیج پراسیسنگ الگورتھم مشتبہ تصویر کو گیلری میں محفوظ نہیں ہونے دیتا۔تاہم بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ فیچر  صرف فون کے کیمرے تک محدود ہے۔ یہ انٹرنیٹ سے عریاں تصاویر ڈاؤن لوڈ کرنے سے نہیں روکتا۔
عریاں تصویر کشی  سے روکنے سے ہٹ کر ٹون ای 20 ایک مناسب قیمت کا بنیادی فون ہے۔ اس میں 6.2 انچ کا ایچ ڈی پلس آئی پی ایس ایل سی ڈی پینل، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس فون کی بیک پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہے جبکہ اس کا سیلفی کیمرہ 8 میگاپکسل کا ہے۔ اس فون کی قیمت 180 ڈالر ہے اور فی الحال یہ صرف جاپان میں دستیاب ہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 23 فروری 2020

Share On Whatsapp