Gmail for iOS will let you attach items from the Files app

جی میل فار آئی او ایس صارفین اب فائلز ایپ سے بھی اٹیچمنٹ کر سکتے ہیں

جی میل  فار آئی او ایس ایپ میں  اٹیچمنٹس کو بھیجنا کچھ آسان بنا دیا گیا ہے۔اس سے پہلے صارفین بس کیمرہ رول اور گوگل ڈرائیو  کی فائلوں کو اٹیچ کر سکتے تھے۔ نئی اپ ڈیٹ سے صارفین فائلز آئی او ایس ایپ سے بھی اٹیچمنٹ شامل کر سکیں گے۔اس کا مطلب ہے کہ صارفین آئی کلاؤڈ ڈڑائیو، فون میں موجود اور آن لائن سروسز جیسے ڈراپ باکس کی فائلوں کو  بھیج سکتے ہیں۔
آئی او ایس ایپ میں صارفین  کو فائلیں بھیجنے کے لیے  اٹیچمنٹ  کےآئیکون پر کلک کر کے Attachments سیکشن پر سکرول کرنا ہوگااور پھر فولڈر  آئیکون منتخب کرنا ہوگا۔
یہ بہت بڑی تبدیلی نہیں لیکن اس سے پہلے  جی میل آئی او ایس ایپ میں اٹیچمنٹ  کا فیچر تھوڑا محدود تھا، جسے اب بہتر بنایا گیا ہے۔ یہ فیچر ابھی کچھ صارفین کے پاس ہی اپ ڈیٹ ہوا ہے۔ جلد ہی تمام صارفین اسے استعمال کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 21 فروری 2020

Share On Whatsapp