کال اورٹیکسٹ ڈیٹا تک رسائی کی اجازت لینے والی اینڈروئیڈ ایپس میں میں 98 فیصد کمی
گوگل اُن تمام ایپس کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہا ہے جو پرمیشنز کا غلط استعمال کرتی ہیں۔ اس کریک ڈاؤن کا بہت مثبت اثر دیکھنے کو ملا ہے۔ اس کا اندازہ گوگل کے اس دعوے سے بھی ہوتا ہے کہ 2019 میں پلے سٹور پر ایپس میں کال اور ٹیکسٹ تک رسائی مانگنے والی ایپس میں 98 فیصد کمی ہوئی ہے۔گوگل کو ایسا کرنے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی۔ گوگل نے غیر ضروری اجازت کے لیے اکتوبر 2018 میں نئی پالیسی لاگو کی تھی۔ گوگل کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کے نتیجے میں 7 لاکھ 90 ہزار ایپس کو پلے سٹور تک پہنچنے ہی نہیں دیا گیا۔ گوگل نے مئی 2019 میں ڈویلپرز سے پوچھنا شروع کیا تھا کہ کیا اُن کی ایپس بچوں کو ٹارگٹ کرتی ہیں؟ ۔ گوگل نے مال وئیر کو بھی پلے سٹور سے ختم کیا ہے۔ گوگل پلے پروٹیکٹ نے 1.9 ارب مواقع پر نان-پلے سٹور مال وئیر کو بلاک کیا ہے۔
گوگل کافی عرصے سے کوشش کررہا ہے کہ پلے سٹور سے مال وئیرز کو ختم کیا جائے۔پرمیشنز کے غلط استعمال کو بالکل ختم کرنا اینڈروئیڈ 10 میں بھی مشکل ہے۔اس کے باوجود ایسا لگتا ہے کہ ڈویلپر گوگل کی پالیسی کا احترام کرتے ہوئے یا متوقع کریک ڈاؤن سے ڈر کر خود ہی غیر ضروری اجازت ناموں کو ختم کر رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 19 فروری 2020