LG announces K61, K51S and K41S with 6.5-inch screens, 4,000mAh batteries

ایل جی نے 4 ہزار ایم اے ایچ بیٹریز کے ساتھ کے 61، کے 51 ایس اور کے 41 ایس پیش کر دئیے

ایل جی نے کے سیریز کے لیے نئے سمارٹ فونز کا اعلان کیا ہے۔ایل جی کے 61(LG K61)، کے 51 ایس (K51S) اور کے 41 ایس (K41S) سب میں اوکٹا کور سی پی یو (غالباً میڈیا ٹیک چپ سیٹ)اور 6.5 انچ کی سکرین ہے۔ ان تینوں سمارٹ فونز میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ تینوں فون کسی حد تک MIL-STD 810G کے مطابق دیرپا ہیں۔ان سمارٹ فونز میں یو ایس بی – سی پورٹس، چار کیمرے اور بیک پر فنگر پرنٹ سکینر ہیں۔ اس سمارٹ فونز کی تفصیلات کچھ یوں ہے۔

ایل جی کے 61
ایل جی کے 61 ان تینوں میں سب سے زیادہ پریمیم فون ہے۔
اس کی ایسپکیٹ ریشو 19.5:9 ہے۔ اس میں فل ایچ ڈی پلس فل ویژن ڈسپلے ہے۔ اس فون کی بیک پر 48 میگا پکسل کا مین، 8 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل کا میکرو اور 5 میگاپکسل کاڈیپتھ سنسر ہے۔اس فون میں سیلفی کے لیے 16 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہے۔
ایل جی کے 61 میں 4 جی بی ریم اور 64 یا 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔سٹوریج کو مائیکروایس ڈ ی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

ایل جی کے 51 ایس
ایل جی کے 51 ایس کی سکرین تھوڑی لمبی ہے یعنی اس  میں  20:9  فل وژن ڈسپلے اور تھوڑی کم ایچ ڈی پلس ریزولوشن  ہے۔

اس فون کی بیک پر 32 میگا پکسل کا مین کیمرہ، 5 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ سنسر اور دو  2 میگا پکسل کے سنسر ہیں جبکہ فرنٹ پر سیلفی کے لیے 13 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔ایل جی کے 51 ایس  میں 3 جی بی ریم اور 64 جی بی کی قابل توسیع سٹوریج ہے۔

ایل جی کے 41 ایس
ایل جی کے 41 ایس میں کے 51 ایس کی طرح ہی 6.5 انچ20:9 ایچ ڈی پلس فل ویژن ڈسپلے ہے۔ اس کی بیک پر موجود کواڈ کیمرہ سیٹ اپ میں  13 میگا پکسل کا مین، 5 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل کے میکرو اور ڈیپتھ سنسرہیں۔ اس فون میں 58 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔ اس فون میں 3 جی بی کی ریم اور 32 جی بی کی قابل توسیع انٹرنل سٹوریج ہے۔

ایل جی  کے یہ نئے سمارٹ  فونز دوسری سہ ماہی میں امریکاز ، کچھ یورپی اور ایشیائی ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ایل جی  نے ابھی ان کی قیمت کا اعلان نہیں کیا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 18 فروری 2020

Share On Whatsapp