Oppo launched A31  with 6.5

اوپو نے 6.5 انچ ڈسپلے اور 4230 ایم اے ایچ کے ساتھ اے 31لانچ کر دیا

اوپو نے اپنا نیا فون اے 31 انڈونیشین مارکیٹ میں پیش کر دیا ہے۔اس فون کا ڈسپلے 6.5 انچ  ایچ ڈی پلس  ہے اور اس کی ایسپیکٹ ریشو 20:9 ہے۔ اس فون کے ڈسپلے کی واٹر ڈراپ نوچ  میں اس کا 8 میگا پکسل سیلفی کیمرہ ہے۔
اس فون کی بیک پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ ہے، جس میں مین کیمرہ 12 میگا پکسل، پورٹریٹ شوٹر 2 میگا پکسل اور میکرو کیمرہ 2 میگا پکسل کا ہے۔فون کی بیک پر درمیان میں کپیسٹیو فنگر پرنٹ سکینر ہے۔
اس فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 35 چپ سیٹ کےساتھ 4 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
اس سٹوریج مائیکرو ایس ڈ ی سلاٹ بھی ہے۔اس فون میں اوپو کے کلر او ایس 6.1 کے ساتھ  اینڈروئیڈ 9 پائی انسٹال ہے۔فون میں 4230 ایم اے ایچ کی بیٹر ی ہے، جسے مائیکرو یو ایس بی پورٹ سے چارج کیا جا سکتا ہے۔اس فون کے دوسرے اہم فیچرز میں ہیڈ فون جیک، بلیوٹوتھ 5.0 اور ایف ایم ریڈیو ریسور شامل ہیں۔
اے 31 مسٹری بلیک اور فنٹاسی  وائٹ رنگوں میں دستیاب ہے۔ اس کی قیمت 25 لاکھ 99 ہزار انڈونیشی روپیہ یا 190 ڈالر ہے۔ اس کی عالمی مارکیٹ میں دستیابی کے حوالے سےابھی کچھ نہیں بتایا گیا۔

تاریخ اشاعت : پیر 17 فروری 2020

Share On Whatsapp