Gboard introduces Emoji Kitchen feature to combine multiple emojis stickers

جی بورڈ میں کئی ایموجیز سٹیکرز کو ملانے کا فیچر ایموجی کچن پیش کر دیا گیا

گوگل جی بورڈ میں  ایموجی کچن کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرارہا ہے۔ یہ فیچر بنیادی طور پر ایک سٹیکر پیک ہے، جسے مختلف سٹیکر کو ملا کر بنایا گیا ہے۔
اس کے کام کرنے کا طریقہ کار کچھ یوں ہوگا کہ آپ ایک ایموجی کا نام ٹائپ کریں گے  اور جی بورڈ  آپ کو ایسے تمام سٹیکرز دکھائے گا، جن میں آپ کا ٹائپ کیا ہوا سٹیکر استعمال ہوا ہوگا۔ اس کے علاوہ اسے دوسرے ایموجی سے ملا کر نئے ایموجی بنائے جا سکیں گے۔
مثال کے طور پر آپ کاؤ بوائے  ایموجی ٹائپ کرتے ہیں تو  جی بورڈ  آپ کولافنگ ایموجی، ہارٹ آئی ایموجی ، حتی ٰ کہ منکی ایموجی کو بھی اس کے ساتھ ملانے کی تجویز دے گا۔
اگر آپ ٹوئٹر پر ایموجی میش اپ بوٹ اکاؤنٹ سے واقف ہے تو ایموجی کچن بھی آپ کے لیے نیا نہیں ہوگا۔تاہم ایموجی کچن کا فیچر الگ طریقے سے کام کرتا ہے۔اس میں کوئی بوٹ خود کار طریقے پر ایموجی نہیں مکس نہیں کرتا۔
بدقسمتی سے  یہ حقیقی ایموجی نہیں بلکہ سٹیکر ہیں۔ انہیں  ٹیکسٹ کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ انہیں صرف ان ایپس میں استعمال کیا جا سکتا ہے، جن میں سٹیکر کی سپورٹ ہے۔اس کے علاوہ یہ فیچر مخصوص ایموجیز کو ہی مکس کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
یہ فیچر بتدریج پیش کیا جا رہا ہے، جلد ہی یہ تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 15 فروری 2020

Share On Whatsapp