China launches ‘Close Contact Detector’ app for the Coronavirus

چین نے کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی شناخت کے لیے ایپلی کیشن جاری کر دی

چین نے ایک ایسی موبائل ایپلی کیشن لانچ کی ہے، جس کے استعمال سے لوگ چیک کر سکتے ہیں کہ کہیں  اُن میں کورونا وائرس کے متاثر ہونےکے چانسز تو نہیں۔
کلوز  کانٹیکٹ  ڈیٹیکٹر نامی اس ایپلی  کیشن سے صارفین پتا چلا سکتے ہیں کہ  اُن کے علاقے میں  کورونا وائرس کا کوئی تصدیق شدہ کیس تو سامنے نہیں آیا۔ایسا ہونے کی صورت میں اس بات کے زیادہ چانس ہوتے ہیں کہ اس وائرس سے مزید لوگ بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔
یہ ایپلی کیشن صارفین سے اُن کا  نام اور آئی ڈی نمبر پوچھتی ہے۔
ایک بار رجسٹر ہونے کے بعد ایپ انہیں بتاتی ہے کہ کیا وہ  کورونا وائرس سے  متاثر کسی مریض کے علاقے میں رہے ہیں یا نہیں۔ اس ایپ سے ایک  ڈیوائس پر تین افراد اپنا سٹیٹس معلوم کر سکتے ہیں۔اگر کوئی شخص کورونا وائرس سے متاثرہ کسی شخص کے قریب رہا ہو تو یہ ایپلی کیشن اسے گھر پر رہنے اور  صحت کےمقامی حکام سے رابطہ کر نے کا کہتی ہے تاکہ اُن کی ممکنہ بیماری کی تشخیص کا عمل شروع کیا جا سکے۔
اس ایپلی کیشن کو چین کی حکومتی چائنا الیکٹرونکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن نےبنایا ہے۔
ایپ کے ڈویلپر نے اس کے کام کرنے  کے طریقہ کار کے بارے میں تو نہیں بتایا لیکن انہوں نے کلوز کانٹیکٹ کی تعریف یوں کی ہے کہ  یہ ایسے افراد ہیں، جو آپ کے گھر میں ہی رہتے ہیں یا ایک ساتھ کام کرتے ہیں یا ایک ہی کلاس میں پڑھتے ہیں یا کورونا وائرس کے کیسوں کو دیکھنے والا طبی عملہ یا کافی عرصے تک ایک ہی بس میں ساتھ جانے والے لوگ  ہیں۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 24 ہزار کیس سامنے آ گئے ہیں جبکہ  اس موذی وائرس نے  ہزاروں افراد کی جان لے لی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 14 فروری 2020

Share On Whatsapp