Pakistani Tech Student invents Smart Shoes for the blind

پاکستانی طالبہ نے نابینا افراد کےلیے سمارٹ جوتے بنا لیے

شانزہ منیر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی آف فیصل آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی طالبہ ہیں۔ انہوں نے  کمزور بصارت والے افراد کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے ایک نئی ایجاد کی ہے۔  اُنہوں نے ایسے سمارٹ جوتے ایجاد کیے ہیں جو  کمزور بصارت کےحامل افراد کی  زندگی کو آسان بنا دیں گے۔ یہ سمارٹ جوتے کمزور بصارت کے حامل افراد کو چلنے پھرنے میں کافی مدد دیں گے۔
شانزہ نے یہ جوتے اپنے  فائنل پراجیکٹ کے لیے بنائے ہیں۔
ان میں ایسا ڈیٹیکشن سسٹم لگایا گیا ہے جو 200 سینٹی میٹر یا 2 میٹر کے  علاقے میں سامنے آنے والی تمام رکاؤٹوں کےبارے میں بتائے گا۔
شانزہ کو امید ہے کہ  قومی خبروں میں آنے کے بعد  کوئی سرمایہ کار اُن کے جوتوں میں سرمایہ کاری کر کے ان کی بڑے پیمانے پر تیاری کرے گا۔  اندازے کے مطابق ان  سمارٹ جوتوں کے ایک جوڑے کی تیاری  پر 10 سے 12 ہزار روپے لاگت آئی ہے۔تاہم پیشہ ورانہ میٹریل ، آلات اور بڑے پیمانے پر تیار کرنے کی صورت میں ان کی لاگت کافی کم ہو جائے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 13 فروری 2020

Share On Whatsapp