Microsoft's redesigned Office apps for iOS are faster and simpler

مائیکروسافٹ کی آئی او ایس کے لیے نئی ڈیزائن کردہ ایپس اب سادہ اور زیادہ تیز رفتار ہیں

مائیکرو سافٹ  اپنے وعدے کے مطابق اپنی آفس ایپلی کیشنز کو دوبارہ ڈیزائن کر رہا ہے۔ مائیکروسافٹ نے  آئی او ایس (اور آئی پیڈ او ایس) کے لیے ایکسل، پاور پوائنٹ اور ورڈ کے ورژن جاری کیے ہیں۔یہ تینوں ایپلی کیشن پہلے سے زیادہ سادہ، تیزرفتار اور خوبصورتی سے ڈیزائن کی ہوئی ہیں۔ ان ایپلی کیشن کے موجودہ ڈیزائن کی وجہ سے  آپ ڈاکیومنٹس کو تیزی سے ایڈٹ کر سکتے ہیں۔
مائیکروسافٹ نے ا یکسل کے نئے ورژن  کے لیے نئے فیچر بھی متعارف کرائے ہیں، جن میں XLOOKUP کا فنکشن  صارفین کو سیل ڈیٹا تلاش کرنے میں مدد دیتا ہے۔اب آپ ای میلز سے ہی کمنٹس پڑھ کر اُن کےجواب بھی دے سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 فروری 2020

Share On Whatsapp