Rain may soon be an effective source of renewable energy

اب بارش سے بھی ہائی وولٹیج بجلی بنائی جا سکے گی

بارش کے استعمال سے بجلی بنانے کی بنانے کی بہت سی کوششیں ہو چکی ہیں۔ تاہم اب ماہرین نے اس کے لیے ایک موثر حل دریافت کیا ہے۔ماہرین نے ایک ایسا جنریٹر بنایا ہے جو فیلڈ ایفیکٹ ٹرانسسٹر سٹائل سٹرکچر  کو استعمال کرتے ہوئے  پانی کے قطروں سے ہائی وولٹیج پیدا کرسکتا ہے۔ اس طریقے سے پانی کا ایک قطرہ  140وولٹ بجلی پیدا کرسکتا ہے ، جس سے 100 عدد چھوٹے ایل ای ڈی بلب روشن کیے جا سکتے ہیں۔اس طریقہ کار کو استعمال کرنے سے پہلے بنائے گئے جنریٹر  ہزاروں گنا کم بجلی بناتے تھے۔

اس نئے ڈیزائن میں  ایک ایلومینیم الیکٹروڈ کے ساتھ ایک indium tin oxide جس پر PTFE کی تہہ ہو استعمال کیا جاتا ہے۔اس میں ایک quasi-permanent  الیکٹرک چارج کا حامل میٹریل بھی ہوتا ہے۔ جب بارش کا ایک قطرہ PTFE یا ٹن کی سطح سے ٹکراتا ہے تو یہ دو الیکٹروڈ کے بیچ پل کا کام کرتا ہے اور کلوز لوپ سرکٹ تخلیق کرتا ہے اور اس سے پہلے سے موجود کسی بھی قسم کا چارج خارج ہوتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی میں بارش کے قطروں سے بجلی بنائی جا سکتی ہے۔
اس ٹیکنالوجی کو تجارتی پیمانے پر متعارف کرانے میں ابھی کافی وقت لگے گا۔ فی الحال بارش سے کچھ دیر کے لیے بجلی پیدا کرنا الگ بات ہے اور بارش سے مسلسل بجلی پیدا کرنا مختلف چیز ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو بہت سے طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسے چھتوں پر نصب کر کے بجلی بنائی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ اسے فواروں،  چھتریوں اور پانی کی بوتلوں کے ساتھ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 11 فروری 2020

Share On Whatsapp