محققین پی سی مانیٹر کی برائٹ نیس کو ٹریک کر کے ڈیٹا چرا سکتے ہیں
انٹرنیٹ یا نیٹ ورک سے جڑے کمپیوٹروں سے ڈیٹا چرانا تو کوئی زیادہ حیرت انگیز بات نہیں لگتی لیکن اب محققین نے ایسا طریقہ دریافت کیا ہے، جس سے وہ ائیر گیپ کمپیوٹر، یعنی وہ کمپیوٹر جو کسی بھی قسم کے نیٹ ورک نہ جڑا ہو اور اس میں سے ڈیٹا کی منتقلی کا واحد ذریعہ یو ایس بی ڈرائیو وغیرہ ہو، کے مانیٹر کی برائٹ نیس کو مانیٹر کر کے ڈیٹا چرا سکتے ہیں۔محققین نے اس کے لیے وائرس زدہ کمپیوٹر کی ایل سی ڈی ڈیوائس پر ایک کیمرہ فوکس کیا اور پھر ایل سی ڈی مانیٹر کی آر جی بی کلر ویلیوز میں ہونے والی تبدیلیوں کا پتا چلا لیا۔ یعنی نظریاتی طور پر آپ کسی بھی کمپیوٹر کو وائرس زدہ کر کے قریبی سی سی ٹی وی کیمرے کو مانیٹر پر مرکوز کر کے ڈیٹا چرا سکتے ہیں۔تاہم اس طریقے سے کوئی بھی صارفین کی لاگ ان کی تفصیلات نہیں دیکھ سکتا۔اس طریقے میں گھر سے باہر بیٹھا ہوا ہیکر آپ کے مانیٹر پر نظر آنے والے ڈیٹا کو دیکھ سکتا ہے، اس کے علاوہ کمپیوٹر پر کچھ نہیں کر سکتا۔
[short][show_tech_video 419][/short]
تاریخ اشاعت : پیر 10 فروری 2020