کورونا وائرس کی وجہ سے ایپل آئی فون کی فراہمی میں 10 فیصد کمی ہو سکتی ہے
چوتھی سہ ماہی میں آئی فون 11 کی وجہ سے ایپل کی عالمی فروخت میں کافی اضافہ ہوا ہے لیکن کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے کمپنی کی پہلی سہ ماہی کی فروخت میں کافی کمی ہو سکتی ہے۔ تجزیہ کار منگ-چی کو کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے ایپل کی فروخت پر برا اثر پڑے گا۔
انہوں نے اندازہ لگایا ہے کہ 2020 کی پہلی سہ ماہی آئی فونز کی فروخت 10 فیصد کم ہو کر 36 سے 40 ملین یونٹ تک آ سکتی ہے۔ ایپل کے شریک فاکس کون نے پچھلے ہفتے یقین دہائی کرائی تھی کہ کورونا وائرس کی وبا کی باوجود اس کی پروڈکشن متاثر نہیں ہوگی حالانکہ آئی فون کا کیمرہ اور دوسرے کئی پارٹس ووہان میں موجود کمپنی کی فیکٹریوں میں تیار ہو رہے ہیں۔
کورونا وائرس سے آئی فون کے صرف موجودہ ماڈل ہی متاثر نہیں ہونگے بلکہ اس سے نام نہاد آئی فون 9 عرف ایس ای 2 بھی متاثر ہوگا۔ خیال ہے کہ آئی فون 9 کی پروڈکشن اس ماہ شروع ہوکر یہ مارچ میں لانچ ہو جائے گا۔تاہم اب لگتا ہے کہ اس کی ابتدائی رسد محدود ہوگی۔ ایپل کی اسسریز جیسے ائیر پوڈز بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونگی۔
کورونا وائرس کی وجہ سے ایپل نے چین میں اپنے تمام فیزیکل سٹؤرز اور دفاتر بند کر دئیے ہیں، جو 9 فروری کو دوبارہ کھلیں گے۔

تاریخ اشاعت : منگل 4 فروری 2020