Avast Sells Data From Users For Free Antivirus Software Under A Pseudonym

ایواسٹ مفت اینٹی وائرس استعمال کرنے والوں کا ڈیٹا فرضی ناموں سے فروخت کر رہا ہے

ایواسٹ سیکورٹی کمپنی  اپنے اینٹی وائرس کا مفت ورژن استعمال کرنے والے کا ڈیٹا فرضی ناموں سے  اشتہار بازی کرنے والی کمپنیوں کو فروخت کرتا ہے۔ ایواسٹ جو ڈیٹا فروخت کرتا ہے، اس میں براؤزنگ ہسٹری بھی شامل ہوتی ہے، جو گوگل، مائیکروسافٹ، پیپسی ، میککنسے اوردیگر بڑی کمپنیوں کو فروخت کی جاتی ہے۔
ایواسٹ کے صارفین کا ڈیٹا فروخت کرنے کے حوالے سے  وائس(Vice) اور پی سی میگ کی مشترکہ تحقیقات سے پتا چلا ہے۔
یہ تحقیقات ایواسٹ کی سروسز کے بارے میں بڑھتے ہوئے شکوک کے بعد کی گئیں۔ موزیلا اُن دوسری کمپنیوں میں شامل ہے جنہوں نے  ایواسٹ اور   اس کی ذیلی  کمپنی اے وی جی کی ایکسٹینشن کو براؤزر سے ہٹا دیا۔ یہ اقدام ایواسٹ کی طرف سے بتائی جانے والی معلومات سے زیادہ معلومات جمع کرنے پر اٹھایا گیا اس پر ایواسٹ نے  رد عمل دیتے ہوئے بتایا تھا کہ  یہ ڈیٹا ایک فرضی نام سے جمع کیا گیا تھا اور اب مزید ڈیٹا جمع نہیں کیا جا رہا۔
تاہم کمپنی ڈیسک ٹاپ  پر مفت ورژن  استعمال کرنے والا کا ڈیٹا جمع کرتی رہی۔
وائس اور پی سی میگزین کو جو ڈاکیومنٹس ملے ہیں، ان میں   صارفین کے انٹرنیٹ پر برتاؤ کی تمام تفصیل موجود ہے۔ اس میں براوزنگ ہسٹری اور وہ تمام سرچ ٹرمز ہیں، جو صارفین انٹرنیٹ پر سرچ کرتے ہیں۔اس ڈیٹا میں جی پی ایس کی تفصیل بھی ہے۔ایواسٹ نے صارفین کا ذاتی ڈیٹا تو جمع نہیں کیا لیکن ماہرین  کا کہنا ہے کہ اکثر ڈیٹا سیٹ کے پیچھے موجود لوگوں کا پتا چلایا جا سکتا ہے۔

ایواسٹ اس ڈیٹا کو فروخت کرنے کے لیے ایک ذیلی کمپنی جمپ شوٹ (Jumpshot) کا نام استعمال کرتا ہے۔انہوں نے یہ ڈیٹا گوگل، یلپ اور ہوم ڈپو ہارڈ وئیر سٹور کو بھی فروخت کیا۔
ایواسٹ کا  کہا ہے کہ موزیلا کی طرف سے ایکسٹینشن ہٹائے جانے کے بعد انہوں نے  ڈیسک ٹاپ صارفین کا ڈیٹا جمع کرنا شروع کیا۔ ایواسٹ کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد 435 ملین ہے تاہم یہ معلوم نہیں کہ ان میں سے مفت ورژن کتنے استعمال کرتے ہیں۔جمپ شوٹ نے بتایا  کہ دسمبر 2018 میں ان کے پاس 100 ملین منفرد ڈیوائسز کا  ڈیٹا  تھا۔

تاریخ اشاعت : پیر 27 جنوری 2020

Share On Whatsapp