Google reveals its timeline for killing off Chrome apps

گوگل نے کروم ایپس کے خاتمے کی ٹائم لائن کا اعلان کر دیا

گوگل نے 2016 میں کروم ایپس کے خاتمے کااعلان کیا تھا۔اب چار سال بعد گوگل نے ونڈوز، میک ، لینکس اور کروم او ایس سے کروم ایپس کے خاتمے کی ٹائم لائن کا اعلان کر دیا  ہے۔
اس ٹائم لائن  کے مطابق مارچ کے مہینے سے کروم ویب سٹور  نئی ایپس قبول نہیں کرے گا  لیکن ڈویلپر اپنی  موجودہ ایپس کو  جون 2022 تک اپ ڈیٹ کر سکیں گے۔ اس کے بعد یہ ہر کسی کے لیےکام کرنابند کر دیں گی۔ ونڈوز، میک اور لینکس پر گوگل ایپس کو جون سے سپورٹ کرنا بند کر دے گا جبکہ کروم او ایس سے اس کی سپورٹ 2021 تک بند ہوگی۔
کروم انٹرپرائز اور کروم ایجوکیشن اپ گریڈ   کے صارفین ایپس کو تھوڑا طویل عرصہ تک استعمال کر سکیں گے۔ ونڈوز، میک اور لینکس پر وہ اس سال کے آخر تک جبکہ کروم او ایس پر ایک اور سال تک کام کرتے رہیں گے۔گوگل نے ڈویلپر کے لیے ایک ہب بھی لانچ کیا ہے، جہاں وہ کروم ایپس کو ویب ایپ یا اینڈروئیڈ ایپس میں بدل سکیں گے۔

تاریخ اشاعت : پیر 20 جنوری 2020

Share On Whatsapp