Google Stadia plans to add over 120 games in 2020

گوگل سٹیڈیا پر 2020 میں 120 گیمز شامل کرے گا

گوگل نے جب نومبر میں سٹیڈیا کو لانچ کیا تو یہ بہت زیادہ کامیاب نہیں تھا لیکن  اسے ناکام بھی نہیں کہا جا سکتا۔ یہ گیمر کے لیے ایسا پلیٹ فارم ہے ، جس پر وہ مناسب قیمت کا ہارڈ وئیر خرید کر نت نئی گیمز سے لطف اندوز ہو سکتے  تھے۔صارفین کروم براؤزر، ایپ یا کروم کاسٹ کی مدد سے سٹیڈیا پر کہیں بھی گیمز کھیل سکتے ہیں۔
شروع میں  صارفین نے سٹیڈیا پر   گیم بار بار رکنے، کم ریزولوشن ، کئی فیچرز کے نہ  ہونے اور بہت تھوڑی گیمز ہونے کی شکایت کی تھیں۔
گوگل بتدریج ان تمام مسائل  پر قابو پا رہا ہے۔
گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس سال وہ سٹیڈیا میں 120 سے زیادہ نئی گیمز شامل کرےگا۔ چند ماہ میں ڈیسک ٹاپ صارفین گیمز 4K ریزولوشن سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کیا   ہائی ریزولوشن کا  یہ فیچر صرف  ادائیگی کرنے والے پرو صارفین کے لیے ہی ہوگا  جو ہائی ریزولوشن کے لیے ماہانہ ادائیگی کرتے ہیں۔ گوگل لیٹنسی کے مسائل  حل کرنے پر بھی کام  کر رہا ہے۔
موبائل  پر گوگل سٹیڈیا  کو زیادہ اینڈروئیڈ فونز پر پیش کیا جائے گا۔ اس وقت یہ صرف گوگل کے اپنے پکسل فونز پر ہی  چلتا ہے۔گوگل اسے جلد ہی سام سنگ گلیکسی لائن اپ کے لیے جاری کر سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 18 جنوری 2020

Share On Whatsapp