Google quietly removed 'Guest Mode' casting from Home speakers

گوگل نے خاموشی سے ہوم سپیکر سے گیسٹ موڈ ختم کر دیا

گوگل نے پہلی بار گیسٹ موڈ کو کروم کاسٹ میں پیش کیا تھا تاکہ آپ کے دوست  اپنے فون کو  ٹی  وی پر بس چار عدد کا پن کوڈ درج کے کے  کاسٹ کر سکیں۔بعد میں یہ فیچر گوگل ہوم سپیکرز میں آ گیا تاکہ آپ کے مہمان بھی باآسانی اپنی پسند کا میوزک چلا سکیں۔ رپورٹ کے مطابق  یہ فیچر ابھی بھی کروم کاسٹ میں موجود ہے لیکن گوگل نے اسے گوگل ہوم سے ختم کر دیا ہے۔
اس فیچر کا فائدہ یہ   تھا کہ   مہمانوں سپیکر استعمال کرنے کے لیے ایک ہی وائی فائی  سے کنکٹ ہونے کی ضرورت نہیں تھی۔
انہیں بس چار اعداد کے کوڈ کی ضرورت ہوتی تھی۔ جب گوگل نے  یہ فیچر شروع کیا تھا یہ الٹراسونک فریکوئسی سے ڈیوائسز سے جڑتا تھا۔یہ فریکوئنسی صرف جانور یا اچھی قوت سماعت کے حامل افراد  ہی سن سکتے ہیں۔ اب گوگل  ہوم اور نیسٹ سپیکر پر یہ فیچر فعال کرنے کا  آپشن ہی غائب ہوگیا ہے۔
یہ فیچر چونکہ ابھی بھی  کروم کاسٹ ڈیوائسز میں موجود ہوتا ہے، اس لیے  آپ کے دوست اپنے نیٹ فلیکس اکاؤنٹ کو آپ کے ٹی وی پر استعمال کر سکتے ہیں۔یہ واضح نہیں ہو سکا کہ گوگل نے اس فیچر کو ہوم سپیکر سے کیوں ڈس ایبل کیا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 14 جنوری 2020

Share On Whatsapp