Google makes it easier to ask the Assistant about your data privacy

گوگل نے اسسٹنٹ سے پرائیویسی ڈیٹا کا پوچھنا آسان بنا دیا

پچھلا سال سمارٹ سپیکرز کی سیکورٹی  کے لیے  کچھ زیادہ اچھا نہیں رہا۔  ایمزون، ایپل اور گوگل صارفین کی اجازت کے بغیر اسسٹنٹ سے گفتگو کی ریکارڈنگ سنتے ہوئے بھی پکڑے گئے جس کے بعد ان تینوں کمپنیوں نے ریکارڈنگ کے حوالے سے اپنی پالیسیوں  کو تبدیل کیا۔ گوگل نے تو ریکارڈنگ کے محفوظ  کرنے کے حوالے سے بھی اپنی پالیسی بدلی۔
گوگل نے اب صارفین کے لیے ایسے آسان فیچر متعارف کرائے ہیں، جن سے وہ اپنی پرائیویسی کا بہتر طور پر خیال رکھ سکتے ہیں۔

مثال کے طور پر اب صارفین کو   مخصوص سیٹنگ کی تلاش کے لیے مختلف جگہوں پر مارا مارا نہیں پھرنا پڑے گا۔ صارفین گوگل اسسٹنٹ سے کہہ کر  اپنی ہفتے بھر کی ریکارڈنگ  ڈیلیٹ کر سکتے  ہیں۔صارفین اسسٹنٹ سے کہہ کر ہی کیشے اور کوکیز صاف کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ  "How do you keep my information private?"  یا  "Are you saving my audio recordings?" جیسے سوالات سے اسسٹنٹ بتائے گا کہ وہ صارفین کا کس قسم کا ڈیٹا محفوظ رکھتا ہے۔ آپ گوگل اسسٹنٹ سے کہہ کر اپنی تمام ریکارڈنگز کو بھی ڈیلیٹ کر سکتے ہیں۔
بائی ڈیفالٹ گوگل صارفین کی آڈیو فائل محفوظ نہیں کرتا۔ آپ گوگل اسسنٹ کو اتفاق سے سنی ہوئی باتیں نظر انداز کرنے کا بھی کہہ سکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ وائس کمانڈ اگلے چند ہفتوں میں کام کرنے لگیں گی۔
گوگل کے ایک نئے فیچر سے اب آپ گوگل اسسٹنٹ کو کوئی بھی ویب پیج پڑھنے یا اسے 42 میں سے کسی ایک زبان میں ترجمہ کرنے کا بھی کہہ سکتے ہیں۔ گوگل نے اس فیچر کے اجرا کی تاریخ کےبارے میں نہیں بتایا۔

تاریخ اشاعت : اتوار 12 جنوری 2020

Share On Whatsapp