Tesla cars will soon talk to pedestrians

ٹیسلا کاریں جلد ہی راہگیروں سے باتیں کریں گی

ٹیسلا کاروں  کے مالکوں کو اب راہ گیروں  کو خبردار  کرنے کے لیے   کار کی کھڑکی کھولنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ایلن مسک  کا کہنا ہے کہ ٹیسلا کی کاریں جلد ہی ایکسٹرنل سپیکرز سے راہ گیروں سے بات کر سکیں گی۔ ایلن مسک نے اس کے کام کرنے کے طریقہ کار کے حوالے سے  ابھی کچھ نہیں بتایا ہے۔
بظاہر ایسا لگتا ہے کہ یہ فیچر پرانی ٹیسلا گاڑیوں میں شامل نہیں کیا جائے گا۔یہ بھی واضح نہیں ہو سکا کہ اس فیچر سے  ڈرائیور کے بولے ہوئے الفاظ  راہ گیروں کو سنائی دیں گے یا پھر  یہ ”گاڑی بیک ہو رہی ہے “ جیسے  پہلے سے ریکارڈ شدہ فقرات دوہرائے گا۔
ڈرائیوروں اور راہگیروں کی حفاظت کے لیے یہ فیچر کافی مفید ہے۔ اس فیچر سے  ڈرائیور کھڑکی کھولنے میں وقت ضائع کیے بغیر راہگیروں کو مطلع کر سکیں گے۔
[short][show_embed_tweet 8847][/short]

تاریخ اشاعت : اتوار 12 جنوری 2020

Share On Whatsapp