Twitter will give you control over who can reply to tweets

ٹوئٹر صارفین اب ریپلائی کرنے والوں کو کنٹرول کر سکیں گے

ٹوئٹر صارفین کی پرائیویسی کے حوالے سے ایک اور فیچر متعارف کرائے گا۔ اس فیچر سے  ٹوئٹر  صارفین کو ریپلائی کنٹرول کرنے کا آپشن دے  گا۔اس طرح صارفین خود ہی فیصلہ کر سکیں گے  کہ اُن کے ٹوئٹ کے ریپلائی کون کر سکتا ہے۔اس فیچر سے صارفین  ریپلائی کو صرف فالورز یا  مینشن (گروپ)  یا  گفتگو میں شامل لوگوں (پینل)  یا کسی کو بھی نہیں (سٹیٹمننٹ)  تک محدود کر سکیں گے۔اس فیچر کے فعال ہونے کے  بعد آپ کو اجنبیوں سے بچنے کے لیے اپنے اکاؤنٹ کو پرائیویٹ نہیں کرنا پڑے گا۔
یہ نیا کنٹرول  2020 کے آخر تک سب صارفین کے لیے پیش کیا جائے گا۔  آپ اس فیچر کے علاوہ بھی مزید بہتریوں کی توقع کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 10 جنوری 2020

Share On Whatsapp