US limits AI exports over fears it will fall into Chinese hands

امریکا نے چین کے خوف سے مصنوعی ذہانت کے سافٹ وئیرز کی برآمدات پر پابندی لگا دی

چین  کی ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی دیکھ کر امریکی حکومت  خوف کا شکار ہے۔ امریکی حکومت کو خوف ہے کہ چینی ماہرین اُن  کے مصنوعی ذہانت کےسافٹ وئیرز کو اُن کے خلاف ہی استعمال نہ کر لیں۔انہی تحفظات کی وجہ سے  امریکی محکمہ تجارت ایک قانون متعارف کرا رہا ہے،  جس کے تحت 6 جنوری سے  کمپنیوں کو  مصنوعی ذہانت کے حامل  جغرافیائی تصاویر سے مزین مخصوص سافٹ وئیر کی کینیڈا اور دوسرے ممالک کو برآمدات کے لیے لائسنس لینا ہونگے۔
یہ سافٹ وئیر ڈرون اور سیٹلائٹ کو  مختلف مقامات اور اشیا کی شناخت میں مدد دے سکتے ہیں، اسی وجہ سے امریکی حکام ٍ کو خدشہ ہے  کہ یہ چین  اور دوسرے مخالف ممالک کےہاتھوں لگ سکتے ہیں۔
اس قانون کے تحت ایسے ممالک کو سافٹ وئیر کے لائسنس جاری کرنے میں سختی کی جائے گی جن کے ساتھ امریکا کے دوستانہ تعلقات نہیں ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 4 جنوری 2020

Share On Whatsapp