Wikipedia wins its battle against censorship in Turkey

ویکیپیڈیا ترکی میں سنسر شپ کے خلاف قانونی جنگ جیت گیا

دو سال پہلے ترکی نے ویکیپیڈیا کو اپنے ملک میں بلاک کر دیا تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ ویکیپیڈیا پر درج کچھ صفحات میں ترکی کا تعلق دہشت گرد گروپوں سے جوڑا گیا تھا۔ ترکی نے یہ مواد ہٹانے کی درخواست کی جسے مسترد کر دیا۔ اس پر ترک حکام نے   ملک میں اس آن لائن مفت انسائیکلوپیڈیا تک رسائی پر پابندی لگا دی۔ ویکیپیڈیا کے مالک ادارے ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن نے ترک حکام کے اس قدام کو عدالت میں چیلنج کیا لیکن عدالت نے فیصلہ ترک حکام کے حق میں دیا۔
تب سے ویکپیڈیا ترکی میں بلاک تھا۔ ترک حکام نے اپنے آئین کی ایک شق کا سہارا لے کر  ویکیپیڈیا پر پابندی لگائی تھی، جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت  ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بننے والی کسی بھی ویب سائٹ  پر پابندی لگا سکتی ہے۔
اب ملک کی سب سے بڑی آئینی عدالت نے  اس مقدمے میں اس پابندی کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔ترکی میں ویکیپیڈیا تک عوام کی رسائی کے حوالے سے ابھی تک کوئی ٹائم فریم تو سامنے نہیں آیا لیکن عدالت کے فیصلے کے بعد امید ہے کہ جلد ہی ترک شہری اس ویب سائٹ تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 26 دسمبر 2019

Share On Whatsapp