Pokémon games are available to play on Facebook

پوکیمون گیمز اب فیس بک پر بھی دستیاب ہیں

پوکیمون گیمز کھیلنے کے لیے اب کنسول لینے  یا  انہیں فون میں انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ۔ صارفین اب پوکیمون گیمز کو فیس بک  پر بھی کھیل سکتے ہیں۔ پوکیمون کمپنی نے  اپنے پہلے دو فیس بک گیمنگ ٹائٹل متعارف کرا دئیے ہیں۔
صارفین پوکیمون میڈالین بیٹل اور پوکیمون ٹاور بیٹل کو سوشل نیٹ ورک کی گیمنگ ٹیب میں کھیل سکتے ہیں۔ اسے فیس بک کی بیٹا گیمنگ ایپلی کیشن میں بھی کھیلا جا سکتا ہے۔
ٹاور بیٹل  ساری دنیا میں صارفین کے لیے دستیاب ہے۔
اس گیم میں صارفین رئیل ٹائم میں دوسرے کھلاڑیوں سے لڑ کر سب سے اونچا ٹاور بناتے ہیں۔ میڈالین بیٹل  روایتی  گیمز کی طرح ہے، جسے ایشیا پیسیفک کے علاقے میں جاری کیا گیا ہے۔
اچھی بات یہ  ہے  کہ اس وقت تک ان گیمز میں خریداری کا فیچر نہیں ہے۔پوکیمون کمپنی فیس بک کے لیے مزید گیمز بھی جاری کرے گی۔ پوکیمون کمپنی اپنی گیمز کو ساری دنیا کے صارفین کے لیے جاری کرنا چاہتی ہے

تاریخ اشاعت : جمعرات 26 دسمبر 2019

Share On Whatsapp