بی ایم ڈبلیو نے5 لاکھ الیکٹرک کاریں فروخت کر لیں
اس وقت سڑکوں پر الیکٹرک کاروں کی تعد اد میں بے تحاشا اضافہ ہو رہا ہے۔ بی ایم ڈبلیو نے 3 سال پہلے 1 لاکھ الیکٹرک کاریں فروخت کرنے کا ہدف پورا کیا تھا۔کمپنی نے اب اعلان کیا ہے کہ اس کے بعد اب تک وہ پانچ لاکھ کاریں فروخت کر چکے ہیں۔کمپنی کو پانچ لاکھ کاروں کی فروخت کے ہدف تک پہنچنے میں اتنا وقت لگا ہے،جتنا پہلے صرف ایک لاکھ کاریں فروخت کرنے میں لگا تھا۔ شماریاتی طور پر دیکھا جائے تو کمپنی نے ہر چار منٹ بعد ایک کار فروخت کی ہے۔ اب کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اگلے دو سالوںمیں مزید پانچ لاکھ کاریں فروخت کریں گے۔
اس سال نسان نے چار لاکھ الیکٹرک کاریں فروخت کی ہیں جبکہ ٹیسلا نے اس سال کی تیسری سہ ماہی میں 94 ہزار الیکٹرک کاریں فروخت کیں۔
اس سال نسان نے چار لاکھ الیکٹرک کاریں فروخت کی ہیں جبکہ ٹیسلا نے اس سال کی تیسری سہ ماہی میں 94 ہزار الیکٹرک کاریں فروخت کیں۔
تاریخ اشاعت : بدھ 25 دسمبر 2019