Apple is reportedly working on using satellites to send data to its devices

ایپل سٹیلائٹس کے استعمال سے اپنی ڈیوائسز تک ڈیٹا فراہم کرے گا

ایک رپورٹ کے مطابق آج نہیں  تو کل ایپل اپنی ڈیوائسز کو اپنے ہی سیٹلائٹ نیٹ ورک سے مربوط کر دے گا۔ بلوم برگ کے مارک گرمین کا کہنا ہے کہ ایپل کی ایک خفیہ ٹیم ایک نئے سیٹلائٹ اور وائرلیس ڈیٹا ٹیکنالوجی پر کام کر رہی ہے۔اس ٹیم میں ایک درجن کے قریب سافٹ وئیر اور ہارڈ وئیر انجینئرز شامل ہیں۔یہ انجینئر ایرو سپیس، سیٹلائٹ اور  اینٹینا  ڈیزائن کے ماہر ہیں۔
اس ٹیم کی سربراہی گوگل کے دو سابقہ ایگزیکٹیو کر رہے ہیں۔
یہ ایگزیکٹیو سیٹلائٹ آبزرویشن   سٹارٹ اپ سکائی باکس امیجنگ  میں کام کر چکے ہیں۔ اس سٹارٹ اپ کو گوگل  نے 2014 میں  500 ملین ڈالر میں خرید لیا تھا۔
اس پراجیکٹ کا مقصد بظاہر  ایپل ڈیوائس تک ڈیٹا کی براہ راست سٹریمنگ ہے۔اگر یہ پراجیکٹ کامیاب ہوا تو ایپل کا موبائل کیرئیر پر انحصار کم ہو جائے گا۔اس کے علاوہ کمپنی روایتی نیٹ ورکس  کے بغیرہی اپنی ڈیوائسز سے کنکٹ ہوگی اور زیادہ بہتر لوکیشن سروسز فراہم کرے گی۔اس ٹیم کا خیال ہے کہ اگلے پانچ سالوں میں انہیں کافی کامیابی مل جائے گی۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 21 دسمبر 2019

Share On Whatsapp