Samsung Galaxy A01 quietly unveiled with 5.7

سام سنگ نے خاموشی سے گلیکسی اے 01 متعارف کرا دیا

سام سنگ نے  خاموشی  سے گلیکسی اے 01 متعارف کرا دیا ہے۔سام سنگ کا  گلیکسی اے 01 کمپنی کا کم تر ہارڈ وئیر کا فون ہے۔ سام سنگ نے اس فون کی  قیمت سمیت بہت سی تفصیلات نہیں بتائی۔
اس فون میں   5.7 انچ  انفینٹی وی  ایل سی ڈی 720p+ڈسپلے ہے۔ اس فون کے ڈسپلے کی  نوچ میں 5 میگا پکسل کا ہے۔
اس فون کی بیک پر 13 میگا پکسل کا مین کیمرہ اور 2 میگا پکسل کا ڈیپتھ سنسر ہے۔سام سنگ نے باضابطہ طور پر تو نہیں بتایا لیکن یہ کیمرہ سیٹ اپ 1080p ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔

اس فون میں اوکٹا کور پروسیسر، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔اس فون کی سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔فون میں مائیکرو  ایس ڈی کے لیے الگ سے کارڈ سلاٹ ہے، اس لیے صارفین  فون کے ڈوئل سم فنکشنزکو پوری طرح استعمال کر سکتے ہیں۔
فون میں ٹاپ پر ایف ایم ریڈیو ریسیور کے ساتھ  3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک ہے۔ فون کی بیٹری کی گنجائش 3000 ایم اے ایچ ہے۔سام سنگ نے فون کی قیمت اور دستیابی کے حوالے سے بھی کچھ نہیں بتایا۔

تاریخ اشاعت : منگل 17 دسمبر 2019

Share On Whatsapp