Researchers bypass airport and payment facial recognition systems using masks

ماہرین نے ائیر پورٹ اور پے منٹس فیشل ریکگنیشن سسٹمز کو ماسک سے بے وقوف بنا دیا

ساری دنیا میں بالعموم اور چین میں بالخصوص فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی کو  حکومتی نگرانی سے لیکر آن لائن لاگ انز کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔تاہم نئے تجربات نے اس سسٹم کی درستی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق ماسک پہن کر اس ٹیکنالوجی کو دھوکا دیا جا سکتا ہے۔
اس تجربات کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کمپنی کنیرون نے  ایک دوسرے شخص کے ہائی کوالٹی تھری ڈی  ماسک کا استعمال کیا۔ کنیرون نے ان تجربات میں اس ٹیکنالوجی کو آرام سے بے وقوف بنا دیا۔
کنیرون  کے تجربات میں ایک شخص نے ماسک پہن کر ایک دوسرے شخص کے  علی پے اور وی چیٹ اکاؤنٹ سے خریداری کی۔
تجربات میں کنیرون کی ٹیم نے ائیرپورٹس کے فیشل ریکگنیشن سسٹم کو بھی بے وقوف بنایا۔ ایمسٹرڈم کے ایک ائیر پورٹ پر ٹیم نے ایک تصویر استعمال کرتے ہوئے سیلف بورڈنگ سسٹم کو بے وقوف بنایا۔اس ٹیم نے چین کے  ایک ریلوے سٹیشن ، جہاں کرایہ دینے کے لیے فیشل ریکگنیشن سسٹم استعمال کیا جاتا ہے،  پر بھی  اس جدید ترین ٹیکنالوجی کو بے وقوف بنایا۔
کنیرون کی ٹیم نے یہ تمام تجربات  باقاعدہ اجازت لے کر  اور حکام کی نگرانی میں کیے۔
ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ فیشل ریکگنیشن  ٹیکنالوجی  کی درستی پر سوالات اٹھے ہوں۔ اگست میں امریکن سول لیبرٹیز یونین  نے اعلان کیا تھا کہ اس ٹیکنالوجی نے اُن کے 26 قانون دانوں کو درست شناخت نہیں کیا۔ایک اور رپورٹ کے مطابق برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ  اس ٹیکنالوجی میں غلطیوں کی شرح 81 فیصد ہے۔
کنیرون کا کہنا ہے کہ فیشل ریکگنیشن کے کچھ سسٹم  کافی اچھے بھی ہیں جیسے وہ آئی فون ٹین کے سسٹم کو بے وقوف نہیں بنا  سکے۔

تاریخ اشاعت : پیر 16 دسمبر 2019

Share On Whatsapp