Microsoft's Your Phone app can now handle calls as well

مائیکروسافٹ کی یور فون ایپ سے اب کالزبھی وصول کی جا سکتی ہیں

پچھلی جولائی میں مائیکروسافٹ نے یور فون کے نام سے ایک ایپلی کیشن متعارف کرائی تھی۔ یہ ایپلی کیشن صارفین کے  ٹیکسٹ میسجز، نوٹی فیکیشنز اور تصاویر کو ونڈوز پی سی اور اینڈروئیڈ فون میں Sync کرتی ہے۔اب کمپنی نے اعلان کیا کہ یور فون ایپ میں فون کالز کا فیچر بھی شامل کر دیا گیا ہے۔اس نئے فیچر سے صارفین اپنے فون کی برائے  براہ راست  ونڈوز پی سی سے ہی کال وصول اورکرسکیں گے۔
یہ میک او ایس کے  Continuity فیچر  کی طرح ہے، جو ڈیوائسز کے بیچ کنکشن بناتا ہے۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اپنے فون اور پی سی دونوں میں یور فون انسٹال کرنا پڑتی ہے۔ اس ایپ کو پہلے سے استعمال کرنے والے صارفین اسے اپ ڈیٹ کر کے اس فیچر کو استعمال کر سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 14 دسمبر 2019

Share On Whatsapp