سٹیل سے 15 گنا مضبوط فائبر سے بنی دنیا کی مضبوط ترین جیکٹ
ڈچ برانڈ ولیباک نے حال ہی میں ایک جیکٹ متعارف کرائی ہے۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کی مضبوط ترین جیکٹ ہے۔اس جیکٹ کا بیرونی حصہ 100 فیصد ڈائینیما (dyneema) سے بنی ہے، جو اب تک معلوم دنیا کا مضبوط ترین فائبر ہے۔اس جیکٹ کو لافانی پفر یا Indestructible Puffer کا نام دیا گیا ہے۔
اسے بنانے والی کمپنی کئی سالوں سے ایڈونچر سپورٹس کلاتھ بنا رہی ہے۔ یہ کمپنی اب تک کئی ایسے لباس بنا چکی ہے، جسے دنیا کے سخت ترین یا مضبوط ترین لباس کہا جا سکتا ہے۔
اس سے پہلے یہ کمپنی لافانی ہڈ اور 100 سال تک چلنے والی پینٹ بھی پیش کر چکی ہے۔
لافانی پفر کی بیرونی سطح سٹیل سے 15 گنا زیادہ مضبوط ہے۔ یہ آرمڈریشہ سے 40 فیصد زیادہ مضبوط ہے، جو اسے کترے جانے اور پھٹ جانے وغیرہ سےمحفوظ بناتا ہے۔
اس جیکٹ کا وزن 2.5 کلوگرام ہے۔ اس جیکٹ کی دلچسپ بات یہ ہے کہ باہر سے ٹھنڈی ہونے پر یہ زیادہ مضبوط ہوتی ہے۔ منفی پچاس ڈگری سینتی گریڈ سے کم درجہ حرارت پر اس کی مضبوطی 5 سے 10 فیصد بڑھ جاتی ہے۔
اگرچہ اس جیکٹ کا نام لافانی پفر ہے لیکن یہ لافانی نہیں ہے۔ یہ گولیوں کے فائر سے پھٹ سکتیہے۔ ڈائینیما گولیوں کو روک تو سکتا ہے لیکن اس کے لیے اس کی کئی تہیں ہونا ضروری ہے۔ اس جیکٹ کی قیمت 985 ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 28 نومبر 2019