ایپل میکنٹوش کا نایاب پروٹوٹائپ نیلام ہو رہا ہے
ایپل میکنٹوش کا ایک انتہائی نایاب پروٹو ٹائپ بونہم نیلام گھر میں نیلام ہو رہا ہے۔ اس پرانے لیکن اب تک قابل استعمال کمپیوٹر کی متوقع قیمت 1 لاکھ 10 ہزار یورو سے 1 لاکھ 60 ہزار یورو کے درمیان ہے۔ہو سکتا ہے کہ کمپیوٹر اس سے بھی زیادہ قیمت پر فروخت ہو۔
نیلامی کے لیے جو میکنٹوش پرسنل کمپیوٹر پیش کیا ہے وہ1983 کے میکنٹوش کے اولین پروٹوٹائپس میں سے ایک ہے۔ اس پروٹو ٹائپ کی صرف ایک کاپی اور موجود ہے۔ اس پروٹو ٹائپ میں اب بھی 5 ¼ انچ کی ٹویگی (Twiggy) ڈسک ڈرائیو ہے۔ یہ ڈسک ڈرائیو اب بھی کام کرتی ہے۔ ایپل نے اس قسم کی ڈرائیو کو بتدریج سونی کی 3 ½ ڈرائیو سے تبدیل کیا تھا۔
نیا میکنٹوش 1984 میں سپر باؤل کے دوران لانچ کیا گیا تھا۔ ایپل کے شریک بانی سٹیو ووزنیاک کے مطابق میکنٹوش کے لانچ سے لوگوں کی زندگیاں بدل گئی تھی۔
تاریخ اشاعت : بدھ 27 نومبر 2019