
ماہرین فلکیات نے زحل کے چاند ٹائٹن کا مکمل نقشہ بنا لیا
ٹائٹن کا دو تہائی حصہ ہموار میدانوں پر مشتمل ہے۔ اس کا 17 فیصد حصہ جو زیادہ تر قطبین پر ہے، رتیلا ہے۔ اس کے 14 فیصد حصے پر پہاڑیاں ہیں جبکہ 1.5 فیصد حصے پر بارش اور کٹاؤ کی وجہ بھول بھلیوں سے مشابہ علاقے ہیں۔ ٹائٹن کے صرف 1.5 فیصد حصے پر میتھین کی جھلیں ہیں۔
یہ نقشہ ماہرین فلکیات کی کئی طرح سے مدد کرے گا۔ اس سے ٹائٹن پر موسمیاتی تبدیلیوں کا پتا چلے گا۔
تاریخ اشاعت : اتوار 24 نومبر 2019