Uber will test an audio recording safety feature in Brazil and Mexico

اوبر برازیل اور میکسیکو میں آڈیو ریکارڈنگ سیفٹی فیچر کے تجربات کر رہا ہے

کچھ ماہ پہلے  خبریں آئی تھیں کہ اوبر اپنی  ایپلی کیشن میں آڈیو ریکارڈنگ  کا سیفٹی فیچر متعارف کئے گا۔ اس فیچر سے صارفین جب کبھی خود کو غیر محفوظ سمجھیں، اس وقت فوراً ہی ایک آڈیو پیغام ریکارڈ کر  سکتے ہیں۔اوبر نے اب برازیل اور میکسیکو کے منتخب شہروں میں اس فیچر کے تجربات شروع کر دئیے ہیں۔
دسمبر میں  شروع ہونے والے اس فیچر سے اُن شہروں کے رہنے والے  صارفین اپنے تمام سفروں کے لیے آڈیو ریکارڈنگ کو ایکٹیویٹ کر سکتے ہیں۔
سفر کے بعد صارفین چاہیں تو اس فیچر سے سفر کی سیفٹی کے حوالے سے آڈیو ریکارڈنگ کو  اوبر کے کسٹمر کیئر سنٹر میں بھیج  سکتے ہیں۔ ایک بار آڈیو ریکارڈ ہونے کے بعد مسافر اور ڈرائیور اسے سن نہیں سکیں گے۔ان شہروں میں ، جہاں یہ فیچر ایکٹیو ہوگا، وہاں مسافروں کو بتایا جائے گا کہ  یہ سفر شاید ریکارڈ ہو۔اوبر کا کہنا ہے کہ جلد ہی اس فیچر کو امریکا میں پیش کر دیا  جائے گا۔لیکن امریکا میں اس فیچر کومتعارف کراتے ہوئے کمپنی کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ تمام امریکی ریاستوں میں صارفین سے ریکارڈنگ کی اجازت  کے قوانین مختلف ہیں۔
مثال کے طور پر کیلفورنیا میں ایک ساتھ کئی مسافروں کے سفر کرنے کی صورت میں تمام پارٹیز کو  ریکارڈنگ کی اجازت دینا ہوتی ہے۔
اوبر اور اس کے حریف لائفٹ پر مسافروں کی سفری شکایات کے حوالے سے کافی تنقید کی جاتی ہے۔ ان کمپنیوں پر الزام ہے یہ  مسافروں کی شکایات ، خاص طور پر جنسی  زیادتی اور ہراسانی ، کو ٹھیک سے نہیں دیکھتی۔ اوبر نے اس سے پہلے اپنی ایپلی کیشن میں پینک بٹن اور مسلسل بیک گراؤنڈ چیک کے فیچر بھی متعارف کرائے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ جب ڈرائیو کو معلوم ہو کہ یہ سفر ریکارڈ ہو رہا ہے تو  وہ  جنسی زیادتی یا دوسرے طریقوں سے مسافروں کو پریشان  نہیں کرتے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 20 نومبر 2019

Share On Whatsapp